برلن کا برینڈن برگ دروازہ  ترکی پرچم کے رنگوں سے منور

برلن کے تاریخی اہمیت کے حامل برینڈن برگ دروازے کو ترکی سے اظہار یکجہتی  کے لیے  ترکی پرچم کے رنگوں سے منور کیا  گیا ہے ۔

642871
برلن کا برینڈن برگ دروازہ  ترکی پرچم کے رنگوں سے منور

جرمنی کے دارالحکومت برلن کے تاریخی اہمیت کے حامل برینڈن برگ دروازے کو استنبول اورتھاکوئے نائٹ کلب میں  سال نو کی رات ہونے والے دہشت گرد حملے  کے بعد ترکی سے اظہار یکجہتی  کے لیے  ترکی پرچم کے رنگوں سے منور کیا  گیا ہے ۔

 صوبہ  برلن  کے وزیر اعلیٰ مائیکل  مولر نے استنبول  بلدیہ عظمٰی کے سربراہ قادر تو  پ بش کو ارسال کردہ تعزیتی پیغام میں  کہا ہے کہ ہم نے برادر شہر استنبول سے اظہار یکجہتی  کے طور پر برلن کے تاریخی دروازے کو ترک پرچم کے رنگوں سے منور کر دیا ہے اور   جب اس دروازے کو منور کیا گیاتو     پاریسر چوک میں ہزاروں افراد موجود تھے ۔



متعللقہ خبریں