ترک قوم نے مصائب اور مشکلات بھرا ایک سال پیچھے چھوڑا ہے، اسپیکر اسمبلی
ترک قوم کو امن و امان اور سکون والے ماحول سے ہمکنار کیے بغیر ہم کسی قسم کی رعایت سے کام نہیں لیں گے، قاہرامان
641483

ترک اسپیکر اسمبلی اسماعیل قاہرامان نے کہا ہے کہ" ترک قوم نے مشکلات اور مصائب پر مبنی ایک سال کو بہادری کی داستانیں رقم کرتے ہوئے پیچھے چھوڑادیا ہے، میں سال 2017 کے ابتک پیش آنے والی مشکلات کے دور کرنے والے مواقع کے دروازے کھولنے والے ایک سال ثابت ہونے کی تمنا کرتا ہوں۔"
اسماعیل قاہرامان نے ان خیالات کا اظہار سال نو کا پیغام دیتے ہوئے کیا۔
اپنے پیغام میں دہشت گردی کے واقعات پر توجہ مبذول کرانے والے قاہرامان نے کہا کہ "ترک قوم کو امن و امان اور سکون والے ماحول سے ہمکنار کیے بغیر ہم کسی قسم کی رعایت سے کام نہیں لیں گے۔"
انہوں نے بتایا کہ اندرون و بیرون ملک سے ہمارے وطن کے خلاف غدارانہ کاروائیوں کے خلاف ہماری جدوجہد عظیم سطح کی قربانیوں کے ساتھ جاری رہے گی۔