ترکی۔یورپی یونین معاہدہ،پناہ گزینوں کی اموات میں کمی کا باعث بنا

بتایا گیا ہے کہ اس سال مارچ میں ترکی اوریورپی یونین کے درمیان پناہ گزینوں کےمعاہدے کےنتیجے میں بحیرہ ایجیئن میں مہاجرین کی اموات کا تناسب 94 فیصد کم  ہوا ہے

630132
ترکی۔یورپی یونین معاہدہ،پناہ گزینوں کی اموات میں کمی کا باعث بنا

  اس سال مارچ میں   ترکی اور یورپی یونین کے درمیان   پناہ گزینوں   کے  معاہدے  کے نتیجے میں  بحیرہ ایجیئن میں   مہاجرین کی اموات کا تناسب 94 فیصد کم  ہوا ہے ۔

 یورپی سرحدی  تحفظ کی ایجنسی  فرنٹیکس   کے مطابق ، یورپ میں پناہ کی خاطر غیر قانونی راستوں کا انتخاب کرنے والوں کی تعداد  میں گزشتہ   سال اوسطاً ہر ماہ 67 افراد  موت کے منہ میں چلے جا تے تھے  لیکن  ترکی سے معاہدے کے نتیجے میں   یہ تعداد 7 تک گر گئی ۔

 یاد رہے کہ گزشتہ سال یورپی  ممالک میں غیر قانونی طریقوں سے داخل ہونے والوں کی تعداد 85 ہزار سے زائد ریکارڈ کی گئی تھی  ۔

 دوسری جانب  بحر روم میں صورت حال قدرے مختلف  رہی   جہاں   یہ سال  گزشتہ سال کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ  پناہ گزینوں کی موت کا وسیلہ بنا ۔



متعللقہ خبریں