استنبول مرحلےکی چھٹی وزراء کانفرنس بھارت کی میزبانی میں امرتسر میں شروع ہو گئی

کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ مولود  چاوش اولو کر رہے ہیں اور اس کا مقصد افغانستان اور اس کے اطراف میں امن و استحکام کے قیام کے لئے روڈ میپ تیار کرنا ہے

623116
استنبول مرحلےکی چھٹی وزراء کانفرنس بھارت کی میزبانی میں امرتسر میں شروع ہو گئی

استنبول مرحلے کی چھٹی وزراء کانفرنس 14 ممالک کی شرکت سے  بھارت کی میزبانی میں امرتسر میں شروع ہو گئی ہے۔

کانفرنس میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ مولود  چاوش اولو کر رہے ہیں۔

کانفرنس کا مقصد افغانستان اور اس کے اطراف میں امن و استحکام کے قیام کے لئے روڈ میپ تیار کرنا ہے۔

اجلاس کے دائرہ کار میں چاوش اولو شرکاء ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

مذاکرات میں وہ  اپنے مخاطبین کے ساتھ افغانستان اور اس کے اطراف میں در پیش مسائل کے حل اور علاقائی اتحاد و تعاون کو مضبوط بنانے سے متعلق تدابیر پر بات چیت کریں گے۔

توقع ہے کہ چاوش اولو کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ ترکی نے 2011 میں افغانستان کے مستقبل کے لئے اس مرحلے کا آغاز کیا اور مرحلے میں افغانستان کو ایشیاء کا دل قرار دیا گیا ہے۔

مذکورہ مرحلے میں افغانستان کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ساتھ ترکی، چین، سعودی عرب جیسے ُدور کے ہمسایہ ممالک بھی شامل ہیں۔

امریکہ اور اقوام متحدہ اس مرحلے کے اہم معاونین میں شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں