یورپی یونین دہشت گردی کی مذمت پر اکتفا کرنے کے بجائے فعال یکجہتی کا مظاہرہ کرئے :عمر چیلیک

یورپی یونین کے وزیر عمر چیلیک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو دہشت گردی کی مذمت میں بیا نات دینے پر اکتفا کرنے کے بجائے فعال یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

611739

انھوں نے  بیلجئیم کے دورے کے دوران  برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے سربراہ مارٹن شلز اور خارجہ تعلقات اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے موگرینی کیساتھ ملاقات کی ۔ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  انھوں نے یورپی حکام کو ترکی کے نظریات سے واضح شکل میں آگاہ کیا ہے ۔ اسوقت ترکی اور یورپی یونین کے تعلقات نازک دور سے گزر رہے ہیں ۔ترکی پیش رفت رپورٹ میں ترکی سے متعلق غیر متوازن بیانات موجود ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ رپورٹ تیار کرنے والے ترکی کے مسائل سے پوری طرح واقفیت نہیں رکھتے ہیں ۔

 ترکی  سے متعلق طرز بیان  ترکی کے لیے ناقابل قبول ہے ۔  ترکی تاریخ کی طاقتور یورپی مملکت اور ایک صدی سے طاقتور یورپی ڈیموکریسی  کی حیثیت سے اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے ۔دہشت گرد تنظیم فیتو کی 15 جولائی کے انقلاب کے دوران ترک عوام نے جو مزاحمت دکھائی ہے وہ تمام ڈیموکریسیوں کے لیے مثال تشکیل دیتی ہے ۔  موجودہ حالات کیمطابق ترکی اور یورپی یونین کو مزید طاقتور یکجہتی قائم کرنے کی ضرورت ہے ۔ یورپی یونین کی  ترکی  پر الزام تراشیاں اور اسے الگ تھلک رکھنے کی پالیسی انتہائی غیر منطقی ہے ۔ باہمی تعاون کرتے ہوئے ہوئے ترکی کو سمجھنے کی ضرورت ہے ۔ دہشت گرد تنظیم پی کے کے اور فیتو کے اراکین کے آزادی کیساتھ یورپ میں گھومنے پھرنے اور پی کے کے کی تعریف میں بعض  نمائشوں کو یورپی پارلیمنٹ میں جگہ دینا یورپی اقدار سے تضاد رکھتا ہے ۔

 عمر چیلیک نے یورپی یونین کی وسعت کے عمل کے ذمہ دار رکن جوہنس ہان کے ترکی کے بارے میں رویےپر بھی  تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ  وسعت کو روکنے کا  موقف  اپنائےہوئے ہیں حالانکہ ان کا ذمہ داری  یورپی یونین کو وسعت دینا ہے ۔وہ یورپی یونین کی آڑ میں اپنے سیاسی نظریات بیا ن کر رہے ہیں  دہشت گردی کی تحقیق کے دائرہ کار میں اپنا بیان قلمبند نہ کروانے والے عوامی ڈیموکریٹک پارٹی کے نمائندے فیصل ساری یلدز کیساتھ ملاقات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ  جوہنس ہان نے  ترکی کی حساسیت کی پرواہ کیے بغیر مذاکرات کیے ہیں  جس کا یہ مطلب ہے کہ ہم ترکی کیساتھ اپنے تعلقات کو بگھاڑنا چاہتے ہیں ۔یورپی یونین کے اس  منفی موقف کیوجہ سے تعلقات کو فروغ دینا ممکن نہیں ہے  ۔

 یورپی یونین کے وزیر عمر چیلیک نے کہا ہے کہ یورپی یونین کو دہشت گردی کی مذمت میں بیا نات دینے پر اکتفا کرنے کے بجائے فعال یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

متعللقہ خبریں