یورپی یونین کی جانبدار ترکی پیش رفت رپورٹ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے: نعمان قرتلمش

نائب وزیر اعظم اور حکومت کے ترجمان نعمان قرتلمش  نے کہا ہے کہ ترکی اپنی آزادی اور خود مختاری کا تحفظ کرنے والا ملک ہے ۔

610231
یورپی یونین کی جانبدار ترکی پیش رفت رپورٹ ہمارے لیے ناقابل قبول ہے:  نعمان قرتلمش

 

نائب وزیر اعظم اور حکومت کے ترجمان نعمان قرتلمش  نے کہا ہے کہ ترکی اپنی آزادی اور خود مختاری کا تحفظ کرنے والا ملک ہے ۔

 انھوں نے کابینہ کے ہنگامی اجلاس کے بعد  بیان دیتے ہوئے کہا کہ  یورپی یونین نے گزشتہ ہفتے جو ترکی پیش رفت رپورٹ شائع کی ہے وہ  جانبدار ہے  اور  ہمارے لیے ناقابل قبول ہے ۔اس رپورٹ کا مقصد ترکی  پر دباؤ ڈالنا ہے۔

انھوں نے دہشت گردی کیخلاف جدوجہد کے موضوع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا  کہ ترکی میں خود کش بم حملوں کی وجہ سے ہزاروں انسان ہلاک ہوئے ہیں لیکن یورپی ممالک نے کھبی بھی دہشت گردی کیخلاف جنگ میں ترکی کا ساتھ دینےکا کوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔اس کے برعکس انھوں نے ترکی کی جدوجہد سے بے چینی محسوس کرنےوالے  اسلوب اپنا رکھا  ہیں ۔ حتیٰ کہ انھوں نے 15 جولائی کی ناکام بغاوت میں بھی ترکی کا ساتھ دینے کا کوئی بیان نہیں دیا  تھا  ۔  ہم ان کی تنقید کو تو قبول کریں گے لیکن ان کے تحکمانہ اسلوب کو ہر گز قبول نہیں کر سکتے ۔

نعمان قرتلمش  نے کہا کہ اگر یورپی یونین جمہوریت  پر پوری طرح عمل درآمد دیکھنا چاہتی ہے تو اسے ترکی کا ساتھ دینے کی ضرورت ہے ۔ ترکی جمہوریت کے تحفظ اور اس کے دوام کے لیے یورپی یونین کی حمایت کا خواہشمند ہے ۔



متعللقہ خبریں