ترکی سے تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں:لاٹویا

لاٹویا کے محکمہ خارجہ نے  بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اعلی سطح پر  ہیں  جن میں  ثقافت، تعلیم،دفاع اور سلامتی   جیسے شعبوں کو   فوقیت حاصل ہے

554127
ترکی سے تعلقات ہمارے لیے اہم ہیں:لاٹویا

لاٹویا    کے محکمہ خارجہ نے  ایک  بیان میں  ترکی     سے تعلقات کی اہمیت اجاگر کی ہے۔

 بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ  دونوں ممالک کے درمیان تعلقات   اعلی سطح پر  ہیں  جن میں  ثقافت، تعلیم،دفاع اور سلامتی   جیسے شعبوں کو   فوقیت حاصل ہے۔ ترکی  لاٹویا کا  اشتراکی ملک ہے   جس نے    ہم پر سویت یونین کے قبضے کی ہمیشہ سے مخالفت    کرتےہوئے ایک جرات مندانہ  موقف کی عکاسی کی ہے جو کہ قابل تعریف ہے۔

 دریں اثنا ،    ترکی میں لاٹویا کے نئے  دفیر کی حیثیت سے   پیٹرس کارلیس کو منتخب کیا گیا ہے  جنہوں نے صدر ریمنڈز ویجونس سے ملاقات کی ۔

 کارلیس   واشنگٹن  یونیورسٹی سے فارغ التحصیل  ہیں  جو  سن 1992 سے  محکمہ خارجہ  میں مختلف عہدوں پر فائز رہے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں