جمہوریت کے پہرہ داروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس

ہم باہم مل کر جمہوری نظام کا دفاع کریں گے اور جس طرح ملت نے متحد ہو کر جمہوریت  کی حفاظت کی ہے اس کو فراموش کرنا ممکن نہیں ہے۔ صدر رجب طیب ایردوان

534389
جمہوریت کے پہرہ داروں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے چوکوں میں جمہوریت کے تحفظ کے لئے پہرہ دینے والوں کے ساتھ ٹیلی کانفرنس کر کے انہیں سرپرائز دیا۔۔۔

صدر ایردوان نے رات کے وقت ٹیلی کانفرنس سسٹم کے ذریعے انقرہ، قونیہ، ایدرنے اور شان لی عرفا  کے اسکوائروں  میں جمع ہزاروں افراد سے خطاب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے  فتح اللہ دہشتگرد تنظیم کے لیڈر  کی امریکہ سے طلبی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دوست ا ور اسٹریٹجک ساجھے دار پر یقین رکھتے ہیں کہ وہ دہشت گرد تنظیم FETO کے لیڈر کو ہمارے حوالے کر دے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ FETO  کے اراکین اپنی جدوجہد کو جاری رکھیں گے لیکن قوم گواہ رہے کہ  یہ جہاں بھی فرار ہونا چاہتے ہیں فرار ہو کر دیکھ لیں ہم انہیں تلاش کر لیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ ہم باہم مل کر جمہوری نظام کا دفاع کریں گے اور جس طرح ملت نے متحد ہو کر جمہوریت  کی حفاظت کی ہے اس کو فراموش کرنا ممکن نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں