انقرہ بھی پیرس اور برلن جتنا ہی محفوظ شہر ہے: چیلیک

یورپی یونین امور کے وزیر  عمر چیلیک   نے کہا ہے کہ انقرہ بھی   پیرس ،لندن اور برلن     جتنا ہی محفوظ شہر ہے

528928
انقرہ بھی  پیرس اور برلن جتنا ہی  محفوظ شہر ہے: چیلیک

یورپی یونین امور کے وزیر  عمر چیلیک   نے کہا ہے کہ انقرہ بھی   پیرس ،لندن اور برلن     جتنا ہی محفوظ شہر ہے ۔

 چیلیک نے  اس بات کا اظہار  امریکی سفیر کی جانب سے    ان کے ملک کے یوم خود مختاری کی 240 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک  تقریب  کے دوران کہی ۔

انہوں نے کہا  کہ   انقرہ  بھی پیرس،برلن یا لندن جتنا محفوظ    شہر  ہے  دہشت گردی کی لہر اس وقت ساری دنیا پر چھائی ہوئی ہے    لیکن ہم    اری ذمہ داری ہے کہ  ہم  اس  سے ڈرنے کے بجائے  اس  کا مقابلہ  معمول کی زندگی بسرکرتے ہوئے کریں    جو کہ دہشت گردوں کے  حوصلے پست کرنے میں بھی مدد گار ہوگا۔

 چیلیک نے  ترک۔ امریکی تعلقات کو اہم  قرار دیتےہوئے  ان کے فروغ پر زور دیا   ۔

 امریکی سفیر جان باس نے بھی  اس موقع پر کہا کہ بد قسمتی سے   رواں سال   مصائب کا  شکار رہاہے  لیکن ہمیں  جمہوری  اصولوں پر کار بند رہتے ہوئے  اپنی عوام کے بنیادی حقوق    کا احترام  کرنے  کی ضرورت ہے ۔

 



متعللقہ خبریں