ایردوان: آذربائیجان ، سعودی عرب، قطر، عراق اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف  نے بھی استنبول کے حملے کی وجہ سے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کر کے  ہلاک ہونے والوں  کے لئے تعزیت  کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا

524120
ایردوان: آذربائیجان ، سعودی عرب، قطر، عراق اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے عید الفطر کے وسیلے سے آذربائیجان ، سعودی عرب، قطر ، عراق اور بوسنیا ہرزیگوینیا کے رہنماوں کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات کی۔

صدر ایردوان نے آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف، سعودی عرب  کے شاہ سلمان  بن عبدالعزیز السعود ، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمادبن خلیفہ  الثانی ، عراق کے صدر فواد معصوم ، بوسنیا ہرزیگوینیا کی صدارتی کونسل کے سربراہ باکر عزت بیگووچ   کو عید کی مبارکباد  پیش کی ۔

بغداد میں دہشتگردی کے حملے کی وجہ سے عراق  کے صدر  فوادمعصوم اور سعودی عرب   میں دہشتگردی کے حملوں کی وجہ سے شاہ سلمان  کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔

دوسری طرف اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون  نے بھی صدر ایردوان  کو ٹیلی فون کر کے استنبول  میں ہونے والے دہشتگردی کے حالیہ حملوں  کی شدید مذمت کی اور ہلاک ہونے والوں کے کنبوں اور ترک ملت کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف  نے بھی استنبول کے حملے کی وجہ سے صدر ایردوان کو ٹیلی فون کر کے  ہلاک ہونے والوں  کے لئے تعزیت  کا اظہار کیا اور زخمیوں کی فوری صحت یابی کی تمنا کا اظہار کیا۔



متعللقہ خبریں