صدر رجب طیب ایردوان کینیا تشریف لے گئے
صدر ایردوان سب سے پہلے ملک کے پہلے صدر جومو کنیاتا کے مزار پر پھول چڑھائیں گے بعد ازاں صدارتی پیلس میں سرکاری تقریب کا انعقاد ہو گا

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان اپنے دورہ مشرقی افریقہ کے اگلے مرحلے میں کینیا تشریف لے گئے ہیں۔
یوگنڈا میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد صدر ایردوان شام کے وقت اپنی اہلیہ امینہ ایردوان کے ہمراہ کینیا کے دارالحکومت نیروبی پہنچے۔
آج نیروبی کے مصروف پروگرام میں کثیر تعداد میں کاروباری حضرات ان کے ہمراہ ہوں گے۔
صدر ایردوان سب سے پہلے ملک کے پہلے صدر جومو کنیاتا کے مزار پر پھول چڑھائیں گے بعد ازاں صدارتی پیلس میں سرکاری تقریب کا انعقاد ہو گا۔
دونوں صدور ،دوطرفہ مذاکرات کے بعد وفود کے درمیان مذاکرات کی قیادت کریں گے۔
دورے کے دوران مختلف معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے اور صدر ایردوان اور صدر کنیاتا مشترکہ پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
صدر ایردوان اقوام متحدہ کے نیروبی دفتر کا بھی دورہ کریں گے اور یہاں پودا لگائیں گے۔
شام کے وقت دونوں ملکوں کے کاروباری حضرات مشترکہ ٹریڈ فورم میں شرکت کریں گے۔
متعللقہ خبریں

شمالی عراق : دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ترک فوجی شہید دیگر زخمی
شمالی عراق میں جاری پنجہ کلید آپریشن کے حامل علاقے میں ایک ترک فوجی شہید اور دیگر زخمی ہو گیا