ہم  ترکی کے خدشات کو سمجھتے ہیں، ترجمان مارک ٹونر

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ شام میں  کردوں کے لیے نیم خود مختار علاقہ تشکیل دینے کی حمایت نہیں کرتے ہیں ۔

496453
ہم  ترکی کے خدشات کو سمجھتے ہیں، ترجمان مارک ٹونر

 

 

امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ ہم  ترکی کے خدشات کو سمجھتے ہیں اور شام میں  کردوں کے لیے نیم خود مختار علاقہ تشکیل دینے کی حمایت نہیں کرتے ہیں ۔

انھوں نے یومیہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امریکن مرکزی کمان کے کمانڈر جنرل جوزف ووٹل کے  آواخر ہفتہ  شام کے دورے سے متعلق سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ  ہم ترکی کے ساتھ گہرے روابط قائم کیے ہوئے ہیں ۔شمالی شام میں کردوں سے متعلق ان کے خدشات سے آگاہ ہیں ۔  ہم نے کردوں کے خود مختار علاقے سے متعلق اپنے واضح موقف  سے ترکی کو آگاہ کر دیا ہے ۔کردوں کو داعش سے خالی ہونے والے علاقوں  پر قبضہ نہیں کرنا چاہئیے ۔ سول انتظامیہ کے حوالے کرتے ہوئے اپنے گھر بار ترک کرنے والے عوام کو اس علاقے  میں  واپس لانے کی ضرور ت ہے۔  مارک ٹونر نے کہا کہ امریکی حکام کے پی وائے ڈی کیساتھ روابط  کا یہ مطلب نہیں ہے کہ وہ ان کے خود مختاری کے مطالبات کو مثبت نظر سے دیکھتے ہیں ۔ یہ مذاکرات کردی قوتوں کیساتھ تعاون کا خواہشمند ہونے کا مظہر ہیں ۔  ہم یہ معلوم کرنا چاہتے ہیں کہ انھیں کس چیز کی ضرورت ہے اور انھیں کس قسم کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔لیکن اس کا  ہر گز یہ مطلب نہیں ہے کہ ہم ان کے خود مختاری کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں