یورپی پارلیمنٹ نے ترکی پیش رفت رپورٹ کو منفی نظریات کیساتھ تیارکیا ہے ۔صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے ترکی پیش رفت رپورٹ کو تعمیری موقف کے بجائے منفی نظریات کیساتھ تیارکیا ہے ۔

474040
یورپی پارلیمنٹ نے ترکی پیش رفت رپورٹ کو منفی نظریات کیساتھ تیارکیا ہے ۔صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ یورپی پارلیمنٹ نے ترکی پیش رفت رپورٹ کو تعمیری موقف کے بجائے منفی نظریات کیساتھ تیارکیا ہے ۔

ترکی کے دشمن تمام ممالک نے آپس میں صلاح مشورے کرتے ہوئے ترکی کیخلاف رپورٹ تیار کی ہے ۔انھوں نے قصر صدارت میں کونسلروں کیساتھ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے یورپی پارلیمنٹ کیطرف سے شائع رپورٹ کی دو شقوں پر کڑی تنقید کی ۔ پہلی شق کا تعلق نام نہاد ماحولیاتی تحفظ کے علمبرداروں کا حساسیت کے بہانے ترکی کے عظیم منصوبوں پر خدشات ظاہر کرنے سے ہے ۔مغربی ممالک کے فائنینس مراکز ان منصوبوں کی حمایت فراہم نہ کرنے کی غرض سے طرح طرح کے بہانوں کو سامنے لائے ہیں لیکن ترکی 2023 کے اہداف کو پانے کو بھر پور عزم رکھتا ہے ۔ یورپی پارلیمنٹ نے ترکی کے اق کویو ایٹمی پاور اسٹیشن کو بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے لیکن یورپی ممالک میں 135 ایٹمی پاور اسٹیشن موجود ہیں جن میں سے 62 کی تعمیر کا کام جاری ہے ۔ یورپی ممالک ترکی کو توانائی کے شعبے میں بیرونی ممالک کا محتاج رکھنا چاہتے ہیں ۔رپورٹ میں مسئلہ قبرص ا، بحیرہ ایجئن کے مسائل، عدا لیہ کی خود مختاری اور جنوب مشرقی اناطولیہ کے شہروں میں پیش آنےوالے دہشت گردی کے واقعات کو توڑ موڑ کر بیان کیا گیا ہے ۔ یورپی یونین کیساتھ مہاجرین ،ویزے کی پابندی کے خاتمے اور دیگر معاملات میں مثبت پیش رفت کے موجودہ دور میں اس قسم کی رپورٹ کو شائع کرنا اشتعال انگیزی کے مترادف ہے ۔ ترکی کو یورپی یونین سے زیادہ یورپی یونین کو ترکی کی ضرورت ہے ۔



متعللقہ خبریں