داوداولو اسٹراس برگ روانہ،یورپی پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم احمد داود اولو یورپی کونسل کی پارلیمانی کمیٹی کے صدر پیدرو آگرا منڈ کی دعوت پر اسٹراس برگ روانہ ہو گئے ہیں جہاں وہ صدر آگرا منڈ کے علاوہ ،یورپی یونین کمیشن کے صدر یاں کلاڈ ینکر،یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل تھور بورن یاگ لینڈ سے ملاقات کریں گے

473527
داوداولو اسٹراس برگ روانہ،یورپی  پارلیمانی کمیٹی سے خطاب کریں گے

وزیراعظم احمد داود اولو یورپی کونسل کی پارلیمانی کمیٹی کے صدر پیدرو آگرا منڈ کی دعوت پر اسٹراس برگ روانہ ہو گئے ہیں۔

داود ا ولو اس دورے کے دوران صدر آگرا منڈ کے علاوہ ،یورپی یونین کمیشن کے صدر یاں کلاڈ ینکر،یورپی کونسل کے سیکریٹری جنرل تھور بورن یاگ لینڈ اور یورپی حقوق انسانی عدالت کے صدر گوُیڈو رائی مونڈی سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کریں گے۔

بعد ازاں وزیراعظم یورپی کونسل کی پارلیمانی کمیٹی سےبھی خطاب کریں گے جو کہ اُن کے لیے ترکی زبان میں خطاب کرنے کا پہلا اعزاز ہوگا۔

اس دورے میں ان کے ہمراہ نائب وزیراعظم لطفی الوان، یورپی یونینامور کے وزیر وولکان بوزکر اور وزیر خارجہ مولود چاوش اولو بھی شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں