یورپی پارلیمنٹ کی ترکی رپورٹ محض ایک نظریاتی بیان ہے

یہ رپورٹ حقائق کی عکاسی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک غیر جانبدار رپورٹ نہیں ہے جس کو قبول کرنا نا ممکن ہے، ترجمان اک پارٹی

472047
یورپی پارلیمنٹ کی ترکی رپورٹ محض ایک نظریاتی بیان ہے

انصاف و ترقی پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے یورپی پارلیمان کی پیش رفت رپورٹ پر اپنے جائزے پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ " ترکی۔ یورپی یونین تعلقات میں بہتری کے عدم خواہاں حلقوں کے نظریاتی بیان " کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔

عمر چیلک نے مذکورہ رپورٹ کے مادی معلومات پر مبنی نہ ہونے کی بنا واپس لوٹا دیے جانے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ " یہ رپورٹ حقائق کی عکاسی نہ کرنے کے ساتھ ساتھ ایک غیر جانبدار رپورٹ نہیں ہے جس کو قبول کرنا نا ممکن ہے۔ "

یورپی یونین امور کےو زیر اور مذاکرات کار وولکان بوزکر نے اس سے قبل اپنے بیان میں کہا تھا کہ"رپورٹ منفی نظریات کی آئینہ دار ہے"۔

عمر چیلک نے صدر رجب طیب ایردوان کی تحقیر کرنے والے جرمن طنز نگار کے خلاف سرکاری طور پر تفتیش شروع کیے جانے کی اجازت پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ " یہ ایک صحیح اقدام ہے، وگرنہ ایک غیر ذمہ دار شخص کی بیہودگی مملکت جرمنی پر ایک کالے دھبے کے طور پر رہنی تھی۔"



متعللقہ خبریں