قبرصی ترک تمام یورپی ممالک کیساتھ مذاکرات کے خواہشمند ہیں،صدر مصطفیٰ عاکنجی​

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنجی​ نے کہا ہے کہ قبرصی ترک تمام یورپی ممالک کیساتھ مذاکرات کے خواہشمند ہیں۔

469963
قبرصی ترک تمام یورپی ممالک کیساتھ مذاکرات کے خواہشمند ہیں،صدر مصطفیٰ عاکنجی​

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے صدر مصطفیٰ عاکنچی نے کہا ہے کہ قبرصی ترک تمام یورپی ممالک کیساتھ مذاکرات کے خواہشمند ہیں کیونکہ وہ یورپی ہونے پر یقین رکھتے ہیں ۔

انھوں نے جرمن فرائڈری والٹر شٹائن مائیر اوقاف کی دعوت پر برلن میں قبرص نامی اجلاس میں شرکت کی ۔ اجلاس کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جرمنی حالیہ کچھ عرصے سے قبرص میں گہری دلچسپی لے رہا ہے جوہمارے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے ۔ مسئلہ قبرص کے حل کے لیے جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے لیکن ملکیت اور آبادی کاری جیسے معاملات میں ابھی تک اتفاق رائے نہیں ہو سکا ہے۔ ہم مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد کے دوران ملکیت کے مسئلے کو حل کرنے کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں ۔ اگرچہ ہر ملک کی اپنی شرائط موجود ہیں لیکن مشرقی اور مغربی جرمنی کے اتحاد کے دوران ملکیت کے مسئلے کو جس طریقے سے حل کیا گیا ہے ہم بھی اپنے ملکیت کے مسئلے کو اسی طریقے سے حل کرنے کے خواہشمند ہیں ۔

صدر عاکنجی برلن میں مذاکرات مکمل کرنے کے بعد استنبول تشریف لائیں گے اور اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے ۔



متعللقہ خبریں