شامی پناہ گزینوں کے مسئلے کو حل کرنا ترکی اور یورپی یونین کے مفاد میں ہے: انگیلا مرکیل

انگیلا مرکیل نے کہا ہے کہ اس مسئلے کا سیاسی حل ترکی کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور جرمنی کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسئلے کو قانونی طریقے سے اور بوجھ کو آپس میں تقسیم کرتے ہوئے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

469792
شامی پناہ گزینوں  کے مسئلے کو حل کرنا ترکی اور یورپی یونین  کے مفاد میں ہے: انگیلا مرکیل

جرمنی کی چانسلر انگیلا مرکیل نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کے مسئلے کو حل کرنے ترکی کے ساتھ ساتھ یورپی یونین کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے بھاری بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار میکسیکو کے کے وزیراعظم اینریک پینا نیٹو کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کا سیاسی حل ترکی کے ساتھ ساتھ یورپی یونین اور جرمنی کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پناہ گزینوں کے مسئلے کو قانونی طریقے سے اور بوجھ کو آپس میں تقسیم کرتے ہوئے حل کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی شام میں ہونے والی جنگ کی وجہ سے بھاری بوجھ اٹھائے ہوئے ہے۔

انہوں نے ایک مزاحیہ پروگرام میں جان بہومیر مین کی جانب سے صدر ایردوان کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر حکومت ترکی کی جانب سے دائر کیے جانے والے مقدمے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومتِ ترکی کی جانب سے ایک احتجاجی مراسلہ ہمیں موصول ہوا ہے اور اس بارے میں اپنے وزراء کے ہمراہ اس کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور آئندہ چند روز کے اندر اندر اس کا جواب دے دیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں