ترکی: پاکستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ایک پارک میں کثرت سے بچوں کی موجودگی کی جگہ پر کیا جانے والا یہ حملہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ دہشت گردی کی کوئی حد اور کوئی اخلاق نہیں ہے ۔ صدر ایردوان

ترکی: پاکستان میں دہشت گردی کے حملے کی مذمت

ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے پاکستان کے شہر لاہور میں ہونے والے دہشت گردی کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

صدارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق صدر ایردوان نے پاکستان کے صدر ممنون حسین ، صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ نوز شریف اور پاکستان کی عوام سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔

صدر ایردوان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ترکی ہمیشہ کی طرح تکلیف کی اس گھڑی میں بھی پاکستان کے ساتھ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک پارک میں کثرت سے بچوں کی موجودگی کی جگہ پر کیا جانے والا یہ حملہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ دہشت گردی کی کوئی حد اور کوئی اخلاق نہیں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ "یہ حملہ تمام عالمی ممالک کے لئے ایک امتحان کی حیثیت رکھتا ہے جو ان سے دہشت گردی کے خلاف اپنے پُر خلوص روّیے کا مظاہرہ کرنے کا متقاضی ہے "۔

وزیر اعظم احمد داود اولو نے بھی پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف اور صوبہ پنجاب کے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے لئے تعزیتی پیغام میں حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

داود اولو نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں ترکی برادر ملک پاکستان کے ساتھ تعاون اور باہمی اتحاد کو پُر عزم شکل میں جاری رکھے گا"۔



متعللقہ خبریں