یورپی یونین کے مرکز میں پی کے کے کا خیمہ ناقابل قبول ہے

یورپی یونین کے مرکز میں دہشتگرد تنظیم کو اپنا خیمہ لگانے کی اجازت دیا جانا ناقابل قبول ہے اور اس خیمے کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔ میولود چاوش اولو

455075
یورپی یونین کے مرکز میں پی کے کے کا خیمہ ناقابل قبول ہے

ترکی کی طرف سے بیلجئیم کے لئے احتجاج۔۔۔

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے بیلجئیم کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ڈیڈئیر رینڈریس کے ساتھ ٹیلی فون پر ملاقات میں کہا ہے کہ یورپی یونین کے مرکز میں دہشتگرد تنظیم کو اپنا خیمہ لگانے کی اجازت دیا جانا ناقابل قبول ہے اور اس خیمے کو فوری طور پر بند کیا جانا چاہیے۔

سفارتی ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق چاوش اولو نے کہا کہ اس سے قبل بند ہونے والے خیمے میں دوبارہ سے PKK کے جھنڈوں اور دہشت گردوں کے پوسٹروں کی نمائش کی اجازت دیا جا ناقابل قبول ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا اظہار بیان کی آزادی یا اجتماع اور مظاہرے کی آزادی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

چاوش اولو نے کہا کہ ترکی بیلجئیم سے دہشت گرد تنظیموں کو اپنی کاروائیاں کرنے کی اجازت نہ دینے کی توقع رکھتا ہے۔

چاوش اولو نے رینڈریس سے مزید کہا کہ دہشت گرد تنظیموں کے درمیان کسی قسم کا امتیاز درست نہیں ہے اور دہشتگرد تنظیموں کے خلاف جدوجہد میں دوہرے معیاروں سے بچنے کی ضرورت ہے۔

دوسری طرف انقرہ میں بیلجئیم کے سفیر مارک ٹرینٹیساو کو بھی وزارت خارجہ میں طلب کر کے برسلز میں PKK کا خیمہ کھلنے پر ترکی کے احتجاج سے آگاہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں