ترکی کی پناہ گزینوں سے متعلق تجاویز کی یورپی یونین کی جانب سے پذیرائی

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے پناہ گزینوں کے ترکی کے راستے یورپ داخل ہونے کی تعداد کلم کرنے سے متعلق سمجھوتے کو یورپی یونین کے 28 ممالک کے رہنماؤ ں کو پیش کرنے کی آخری شکل دی جا رہی ہے

453565
ترکی  کی پناہ گزینوں سے متعلق تجاویز کی یورپی یونین کی جانب سے پذیرائی

ترکی کے پناہ گزینوں کے بحران کے حل کے لیے پیش کردہ تجاویز کو آج یورپی یونین کے رہنماؤں کے اجلاس میں بڑے پیمانے پر قبول کرلیا گیا ہے۔

یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کے پناہ گزینوں کے ترکی کے راستے یورپ داخل ہونے کی تعداد کلم کرنے سے متعلق سمجھوتے کو یورپی یونین کے 28 ممالک کے رہنماؤ ں کو پیش کرنے کی آخری شکل دی جا رہی ہے۔

تیار کردہ متن کے مطابق ترک باشندوں کو بغیر ویزے کے یورپ داخل ہونے کی شرائط کے اگلے ماہ مکمل کیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

ترکی کے پناہ گزینوں کے لیے تیار کردہ منصوبوں کے لیے یورپی یونین مالی امداد فراہم کرے گی جس کے بدلے میں حکومت ترکی اس منصوبوں پر تین چار روز کے اندر اندر عمل درآمد شروع کردے گی۔

ترکی کے یورپی یونین کے لیے شروع کردہ مذاکرات کے دائرہ کار میں 33 واں باب (مالی اور بجٹ کے حکمنامے) ماہ جون میں شروع کی جائے گا۔

ان شقوں کے قبرصی یونانی انتظامیہ کی جانب سے قبول کیے جانے کی صورت میں ترکی کے ساتھ یورپی یونین کی رکنیت کے معاملے میں آسانی پیدا ہو جائے گی۔



متعللقہ خبریں