ازمیر ترکی کی برآمدات میں دوسرے نمبر پر

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ازمیر ہفتہ انوویشن کےدائرہ کار میں ایجین ایکسپورٹریونین کی جانب سے منعقد ہونے والی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ ایجین کے موتی کی حیثیت رکھنے والا ازمیر ماضی کی طرح موجودہ دور میں بھی اہم شہر کی حیثیت رکھتا ہے

453270
ازمیر  ترکی کی برآمدات میں  دوسرے نمبر پر

وزیر اقتصادیات مصطفےٰ ایلی تاش نے کہا ہے کہ ترکی سے برآمد ات کرنے والے سر فہرست شہروں میں ازمیر دوسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ازمیر ہفتہ انوویشن کے دائرہ کار میں ایجین ایکسپورٹر یونین کی جانب سے منعقد ہونے والی ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحیرہ ایجین کے موتی کی حیثیت رکھنے والا ازمیر ماضی کی طرح موجودہ دور میں بھی ترکی کے ایک اہم شہر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس وقت برآمدات کے لحاظ سے ترکی کے دوسرے بڑے شہر کی حیثیت اختیار کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ ترکی کی صد سالہ اہداف میں سے برآمدات کو بڑا اہم مقام حاصل ہے اور ان اہداف کو حاصل کرتے ہوئے ترکی کی برآمدات میں اضافہ کرنا ہے۔

اس تقریب میں گزشتہ سال سب سے زیادہ برآمدات کرنے والی 56 کمپنیوں کو انعامات سے نوازہ گیا۔



متعللقہ خبریں