برسلز: یورپی یونین کے دفترکے سامنے پی کےکے نے ڈیرہ جمالیا

بیلجیئم میں پی کےکے کے دہشت گردوں نے ترکی اور یورپی یونین اجلاس سے قبل یونین کی مرکزی عمارت کے سامنے احتجاج کےلیے ڈیرہ جما لیا

453096
برسلز: یورپی یونین  کے دفترکے سامنے پی کےکے نے ڈیرہ جمالیا

بیلجیئم میں پی کےکے کے دہشت گردوں نے یورپی یونین کی مرکزی عمارت کے سامنے ڈیرہ جما لیا ۔

دارالحکومت برسلز میں اس واقعے کا ترکی یورپی یونین اجلاس سے پیشتر پیش آنا قابل توجہ ہے ۔

تیرہ مارچ کو انقرہ حملے میں ملوث اس دہشت گرد تنظیم کی طرف سے ڈھٹائی ،دیدہ دلیری اور بے حسی کا یہ مظاہرہ قابل مذمت قرار دیا جا رہا ہے اور سونے پہ سہاگہ یہ کہ پولیس وہاں خاموشی سے کھڑی تماشا دیکھ رہی ہے۔

دوسری جانب مقامی پولیس پیرس حملوں میں ملوث مشتبہ افراد کی گرفتاری میں مصروف ہے جو کہ ان کی دنیا کے دیگر ممالک میں پیش آنے والے دہشت گردی کے واقعات کو معمولی قرار دینے کا ایک بہترین نمونہ ہے ۔

صدر رجب طیب ایردوان نے متعدد بار یورپ پر دوہرے اور دوغلے معیار کا الزام لگایا تھا جو کہ حرف با حرف سچ ثابت ہو رہا ہے۔

واضح رہے کہ بیلجیئم اس وقت پی کےکے اور DHKP-C کی آماج گاہ بنا ہوا ہے جہاں ان تنظیموں کے ٹی وی چینلز بھی آزادانہ طور پر نشریات پیش کر رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں