طوبیٰ حضر: کاروائی کی سمری قومی اسمبلی میں بھیج دی گئِ

طوبیٰ حضر نے 17 فروری کو انقرہ میں 29 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کے فاعل عبدالباقی سومیر کے لئے وان میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی تھی

452423
طوبیٰ حضر: کاروائی کی سمری قومی اسمبلی میں بھیج دی گئِ

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی وان کی اسمبلی ممبر طوبیٰ حضر کی استثنایت کو کالعدم کرنے سے متعلق کاروائی کی سمری کو وزارت اعظمیٰ دفتر سے ترکی کی قومی اسمبلی میں بھیج دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طوبیٰ حضر نے 17 فروری کو انقرہ میں 29 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے والے دہشت گردی کے حملے کے فاعل عبدالباقی سومیر کے لئے وان میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں شرکت کی تھی۔

ان کے اس اقدام پر "دہشتگرد تنظیم کا پروپیگنڈہ کرنے" اور "مجرم اور جرم کی تعریف کرنے" کے الزامات کے ساتھ وان رپبلک اٹارنی دفتر کی طرف سے ان کے خلاف تحقیقات کا آغا کیا گیا تھا۔

اٹارنی دفتر نے ،کاروائی کی سمری تیار کی اور مشتبہ پر عائد الزامات کے قانونی پہلووں کی وجہ سے، آئین کی 83 ویں شق کی رُو سے مشتبہ کی استثنایت کو کالعدم کئے جانے کا مطالبہ کیا تھا۔

وزارت انصاف کی طرف سے وزارت اعظمیٰ کو بھیجی جانے والی کاروائی کی سمری قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں