یورپی یونین نے تین بلین یورو کی نصف امدادی رقم ترکی کو ادا کر دی

یورپی یونین نے شامی مہاجرین کی مدد کےلیے ترکی سے وعدہ کردہ تین بلین یورو کی نصف رقم ادا کر دی ہے

449447
یورپی یونین نے تین بلین یورو کی نصف امدادی رقم ترکی کو ادا کر دی

یورپی یونین نے شامی مہاجرین کی مدد کےلیے ترکی سے وعدہ کردہ تین بلین یورو کی نصف رقم ادا کر دی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ باقی ماندہ رقم بھی جلد ہی ترکی کو مہیا کر دی جائے گی ۔

ترکی نے یورپی یونین کو مہاجرین کے غیر قانونی یورپ میں داخلے کےلیے جو تجاویز پیش کی تھیں، خیال ہے کہ وہ بھی منظور کرلی جائیں گی ۔

ان تجاویز کی منظوری کے نتیجے میں یونان کے 5 جزائر پر موجود مہاجرین کو دیگر علاقوں میں منتقل کیا جائے گا جبکہ ترکی کے راستے یورپ جانے والے غیر قانونی مہاجرین کو ترکی واپس قبول کر سکے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال 8 لاکھ 56 ہزار افراد غیر قانونی راستوں سے بذریعہ ترکی یورپ میں داخل ہوئے تھے جن کی سال رواں میں تعداد اب تک 1 لاکھ 37 ہزار بتائی گئی ہے۔



متعللقہ خبریں