ترکی یورپی باشندوں پر ویزے کی پابندی لگانے پر مجبور ہو سکتا ہے ، بوزکر

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر وولکان بوزکر نے کہا ہے کہ ترکی یورپ کے باشندوں پر ویزے کی پابندی لگانے پر مجبور ہو سکتا ہے ۔

448185
ترکی یورپی باشندوں پر ویزے کی پابندی لگانے پر مجبور ہو سکتا ہے ، بوزکر

یورپی یونین کے وزیر اور چیف نیگوشیٹر وولکان بوزکر نے کہا ہے کہ ترکی یورپ کے باشندوں پر ویزے کی پابندی لگانے پر مجبور ہو سکتا ہے ۔

انھوں نے یورپی یونین کیطرف سے ترک شہریوں پر ویزے کی پابندی کو ماہ جون میں ختم کرنےکی طرف توجہ مبذول کرواتے ہوئے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ ہم یورپی باشندوں پر ویزے کی پابندی لگانے پر مجبور ہو جائیں کیونکہ اصل ہجرت ترکی سے یورپ کے بجائے یورپ سے ترکی کی جانب ہو گی ۔ انھوں نے یورپی یونین کے ساتھ ہونے والے واپسی قبول معاہدے کا جائزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس معاہدے کی قبولی سے ترکی واپس بھیجے جانے والے مہاجرین کی تعداد ہزاروں یا میلین کے بجائے سینکٹروں کی تعداد میں ہو گی ۔ترکی کی مہاجرین کی واپسی قبول تجویز کے دائرہ کار میں یونان کے جزیروں میں اسوقت موجود مہاجرین شامل نہیں ہیں بلکہ ایک خاص تاریخ کے بعد جانے والے مہاجرین شامل ہونگے ۔ انھوں نے کہا کہ ترکی نے مہاجرین کو پناہ دیتے ہوئے یہ نہیں کہا تھا کہ ہم اتنی تعداد میں ڈاکٹر یا انجینیر لیں گے بلکہ ترکی نے تمام محتاج انسانوں کو پناہ دی ہے ۔ہم اس انتخاب کا اقوام متحدہ کے مہاجرین کے اعلیٰ کمیٹی سسٹم کے دائرہ کار میں جائزہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں