آحسکا ترکوں کا دوسرا قافلہ ایرزنجان پہنچ گیا

صدررجب طیب ایردوان کی ہدایت پر ترکی مقیم ہونے والا آحسکا ترکوں کا دوسرا قافلہ ایرزنجان پہنچ گیا ہے ۔

444368
آحسکا ترکوں کا دوسرا قافلہ ایرزنجان پہنچ گیا

صدررجب طیب ایردوان کی ہدایت پر ترکی مقیم ہونے والا آحسکا ترکوں کا دوسرا قافلہ ایرزنجان پہنچ گیا ہے ۔

1944 سے جلا وطنی کی زندگی گزارنے والے احسکا ترکوں کی وطن حسرت ختم ہو رہی ہے ۔ کابینہ کے فیصلے کے بعد 25 دسمبر 2015 کو یوکرین میں بسنے والے احسکا ترکوں کا پہلا قافلہ جس میں 116 خاندانوں کے 439 افراد موجود تھے کو ایرزنجان میں آباد کیا گیا تھا ۔ اب 177 افراد پر مشتمل 35 احسکا خاندانوں کو ترکی لایا گیا ہے ۔احسکا ترکوں کو 1944 میں سٹالن نے مال بردار گاڑیوں میں بھر کر قازقستان،کرغزستان اور اوزبکستان بھیج دیا تھا ۔ سوویت یونین کے بکھر جانے کے بعد ریکارڈ سے معلوم ہوا ہے کہ اس کاروائی کا مقصد بحیرہ اسودکے ساحلوں کو ترکوں سے پاک کرنا تھا ۔ جلاوطنی کے دوران ہزاروں احسکا ترک ہلاک ہو گئے تھے ۔



متعللقہ خبریں