ہم غدار ِ وطن کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، داود اولو

ہم غدار ِ وطن کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، داود اولو

432013
ہم غدار ِ وطن کا ہمیشہ ڈٹ کر مقابلہ کریں گے، داود اولو

وزیر اعظم احمد داود اولو کا کہنا ہے کہ " ہم نے ماضی میں جس طرح غدار ِ وطن کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے ، آج بھی اسی طرح کریں گے۔"

ترک وزیر اعظم اپنے خصوی طیارے کے ذریعے آج ضلع ایرزنجان تشریف لے گئے، جہاں پر انہوں نے اس شہر کی نجات کی 98 ویں سالگرہ کے موقع پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اب کے بعد ہر اختتام الہفتہ مشرقی اناطولیہ اور جنوب مشرقی اناطولیہ کے ایک ایک شہر کا دورہ کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ وہ گزشتہ ہفتے ضلع ماردن میں تھے۔ اب میں مرسن کا سلام ایرزنجان کو پہنچانے آیا ہوں۔ دہشت گردوں نے اشتعال انگیز کاروائیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، لیکن میرے پیارے ہم وطن ان کی چالوں میں نہیں آئے۔ میں تمام تر بہادر اولادوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہتا ہوں کہ ہم سب ایک ہیں، ہم سب بھائی بھائی ہیں۔ ہم اپنے مشترکہ مستقبل کی جانب کندھے سے کندھا ملاتے ہوئے چلیں گے۔



متعللقہ خبریں