چاوش اولو۔ جینسن ملاقات

مذاکرات میں دہشت گرد تنظیم داعش اور 'پی کے کے' کے خلاف جدوجہد کے موضوعات پر غور کیا گیا

307597
چاوش اولو۔ جینسن ملاقات

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کرسٹین جینسن کے ساتھ ٹیلی فونک ملاقات کی۔۔۔
مذاکرات میں دہشت گرد تنظیم داعش اور 'پی کے کے' کے خلاف جدوجہد کے موضوعات پر غور کیا گیا۔
وزارت خارجہ کے ذرائع سے موصول معلومات کے مطابق وزیر خارجہ چاوش اولو نے ڈنمارک کے وزیر خارجہ جینسن کو نئے عہدے پر تہنیتی پیغام دینے کے لئے ٹیلی فون کیا۔
اطلاع کے مطابق چاوش اولو نے جینسن کو شام کی حالیہ صورتحال کے بارے میں بھی معلومات فراہم کیں۔
چاوش اولو نے مذاکرات میں دہشت گردی کے خلاف جاری حل مرحلے کے سلسلے میں کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام کوششوں کے باوجود ہماری سکیورٹی فورسز کے خلاف حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں