میولود چاوش اولو پرتگال کے سرکاری دورے پر

ہم دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کو جاری رکھیں گے اور دہشت گردی کی ہر نوعیت کے خلاف پُرعزم شکل میں جدوجہد کریں گے۔ میولود چاوش اولو

304603
میولود چاوش اولو پرتگال کے سرکاری دورے پر

ترکی کے وزیر خارجہ میولود چاوش اولو پرتگال کے سرکاری دورے پر ہیں۔۔۔
پرتگال میں اپنی مصروفیات کے دوران انہوں نے اپنے پرتگالی ہم منصب خوئی میختے کے ساتھ ملاقات کی ۔
دوطرفہ اور بین الوفود مذاکرات کے بعد منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چاوش اولو نے سب سے پہلے ترکی کے یورپی یونین کی رکنیت کے مرحلے کے ساتھ تعاون پر پرتگال کا شکریہ ادا کیا۔
چاوش اولو نے ترکی کے پرتگالی بولنے والے ممالک کی سوسائٹی کے مانیٹر رُکن ہونے کی یاد دہانی کروائی اور کہا کہ یہ رکنیت دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں ایک نئی تیزی پیدا کرے گی۔
انہوں نے دونوں ملکوں کے نیٹو اتحادی ہونے کے حوالے سے علاقائی اور بین الاقوامی موضوعات کے بارے میں ایک دوسرے سے مشابہہ نقطہ نظر رکھنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم دفاع کے شعبے میں باہمی تعاون کو جاری رکھیں گے اور دہشت گردی کی ہر نوعیت کے خلاف پُرعزم شکل میں جدوجہد کریں گے۔
اس کے علاوہ وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے مستقبل قریب میں دوسرے ترکی۔پرتگال بین الحکومتی سربراہی اجلاس کے انقرہ میں منعقد ہونے کا بھی اعلان کیا۔
پرتگال کے وزیر خارجہ میختے نے لاطینی امریکہ اور افریقہ کے پرتگالی زبانی بولنے والے ممالک کے ساتھ سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو تقویت دینے میں ترکی کے پرتگال کے ساتھ تعاون کی اہمیت کا ذکر کیا اور کہا کہ اسی شکل میں ترکی پرتگال کے جنوب مشرقی ایشیاء، وسطی ایشیاء اور مشرق وسطی کی منڈیوں تک رسائی میں بھی اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد وزیر خارجہ میولود چاوش اولو اور میختے نے 27 جولائی 1983 میں آرمینی دہشت گرد تنظیم ASALA کی طرف سے قتل کئے جانے والے لزبون کے چارج ڈی افئیر یُرت سیوین مہچی اولو کی اہلیہ جاہیدے مہچی اولو اور پرتگالی پولیس اہلکار مینوئل پاچیکو کی یاد میں تعمیر کی جانے والی یادگار کا افتتاح کیا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں