داود اولو کا سی این این انٹرنیشنل کو انٹرویو

کرسٹیان امان پور کے سوالات کا جواب دینے والے داود اولو نے بتایا کہ داعش کے خلاف کاروائی سوروچ کے قتل عام اور سرحدوں پر ترک فوجیوں کو شہید کیے جانے کا رد عمل ہے

304658
داود اولو کا سی این این انٹرنیشنل کو انٹرویو

وزیر اعظم احمد داود نے تازہ فضائی کاروائیوں سے متعلق سی این این انٹر نیشنل چینل کو بریفنگ دی۔
کرسٹیان امان پور کے سوالات کا جواب دینے والے داود اولو نے بتایا کہ داعش کے خلاف کاروائی سوروچ کے قتل عام اور سرحدوں پر ترک فوجیوں کو شہید کیے جانے کا رد عمل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن کا ہدف ترک سرحدوں کو داعش عناصر سے مکمل طور پر پاک کرنا ہے۔
وزیر اعظم داود اولو کا کہنا تھا کہ " ہماری اولین ترجیح سرحدوں سے داعش عناصر کی صفائی کرتے ہوئے پناہ گزینوں کے لیے محفوظ علاقے کا قیام ہے۔"
شام کی خانہ جنگی کا بھی ذکر کرنے والے داود اولو نے بتایا کہ شام کے المیہ کے ذمہ دار اسد ہیں۔
ان کا اس ضمن میں کہنا تھا کہ اگر حالیہ دہشت گردی ، قتل عام اور انسانی المیہ کا کوئی ذمہ دار ہے تو وہ اسد ہی ہے، ترکی کے اسد انتظامیہ سے متعلق موقف میں کسی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
امان پور کے سوال پر انسداد دہشت گردی کے آپریشنز کا بھی ذکر کرنے والے وزیر اعظم نے یہ واضح کیا کہ "ہماری جنگ PKK کے ساتھ ہے نہ کے کردی بھائیوں کے ساتھ۔"



ٹیگز:

متعللقہ خبریں