آپریشنز کے بارے میں داود اولو کے جائزے

داعش اور پی کے کے کے خلاف موجودہ آپریشنز مطلوبہ نتائج کے حصول تک جاری رہیں گے

347318
آپریشنز کے بارے میں داود اولو کے جائزے

دوسرے مرحلے کے حملوں پر اپنا جائزہ پیش کرنے والے وزیر اعظم داود کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے کی کاروائیاں جاری رہیں گی۔
داعش اور پی کے کے کے خلاف کامیاب کاروائیاں سر انجام دیے جانے کا ذکر کرنے والے وزیر اعظم کا کہناتھا کہ اہداف کو تباہ کرنے کے نتائج تسلی بخش ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اندرون ملک آپریشنز میں ابتک 590 دہشت گرد تنظیموں سے تعلق ہونے والے افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔
مشترکہ ڈیکلریشن پر اپنی اپیل کو دہرانے والے داود اولو نے اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے بارے میں جمہوریہ عوامی پارٹی کو مثبت جواب دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بروز بدھ منعقد ہونے کا احتما ل ہونے والے اجلاس میں حالیہ فوجی کاروائیوں کے بارے میں غور کیا جائیگا۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں