لیبیا میں مصروف ترک کمپنیاں اپنی سرگرمیاں بند کردیں: حکومت ترکی

ترک امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے کہا ہے کہ حکومت نے عارضی طور پر لیبیا میں سرگرم عمل ترک کمپنیوں کو بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے

230749
لیبیا میں مصروف ترک کمپنیاں اپنی سرگرمیاں بند کردیں: حکومت ترکی

ترک امور خارجہ کے ترجمان تانجو بیلگیچ نے کہا ہے کہ حکومت نے عارضی طور پر لیبیا میں سرگرم عمل ترک کمپنیوں کو بندکرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس بات کا فیصلہ امن و امان کی خراب صورت حال کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
بیلگیچ نے امید ظاہر کی کہ لیبیا میں جلد ہی امن و امان کی بحالی ممکن بنائی جائے گی جو کہ اس کی تعمیر و ترقی کےلیے اہم ہے ۔
حکومت ترکی یہ باور کردینا چاہتی ہے کہ وہ اپنے لیبیائی برادر عوام اور حکومت کے خلاف کسی قسم کے متعصبانہ اور منفی جذبات و نظریات نہیں رکھتی اور ملکی صورت حال بہتر ہوتے ہی ہماری کمپنیاں دوبارہ سےلیبیا کی تعمیر و ترقی میں ہاتھ بٹانا شروع کر دے گی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں