انقرہ میں پرفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اورمسٹر جاہت یشار ایرن کو پاکستان کے نام پاکستان سول ایوارڈز

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان ہاؤس انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے ترک  پرفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان اور مسٹر جاہت یشار   کو پاکستان کے سول ایوارڈز سے نوازا

1984990
انقرہ میں پرفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اورمسٹر جاہت یشار ایرن  کو پاکستان کے نام پاکستان سول ایوارڈز

سفیرِ پاکستان ڈاکٹر  یوسف جنید  کی رہائش گاہ   پر منعقد ہونے والی اس تقریب میں شرکا ءکا  استقبال سفیر پاکستان اور سفیر پاکستان کی رہائش گاہ پر موجود  دیگر سفارتکاروں  نے کیا۔  

اس موقع پر  سفارتخانہ پاکستان کے قونصلر سید عاطف رضا  نے  خطاب کرتے ہوئے مہمانوں  کو خوش آمدید کہاجبکہ تقریب کا باقاعدہ  آغاز تلاتِ کلامِ پاک  سے ہوا۔

ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان ہاؤس انقرہ میں منعقدہ ایک تقریب میں صدر پاکستان کی جانب سے ترک  پرفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان اور مسٹر جاہت یشار   کو پاکستان کے سول ایوارڈز سے نوازا۔

صدر پاکستان نے انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو زبان و ادب کی  سربراہ  پروفیسر ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان   تارہ امتیاز ا ور مسٹر    جاہت ایرن  کو ستارہ پاکستان سے نوازا ۔

یہ سول ایوارڈز  ان دونوں شخصیات کو   پاکستان کی خدمت اور ترکیہ اور پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے  کے اعتراف کے طور پر پیش کیا گیا ۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر ِ پاکستان ڈاکٹر یوسف جنید نے پاکستان سول ایوارڈز حاصل کرنے وا لی شخصیات کواعلیٰ    اعزازحاصل کرنے پر   دلی مبارکباد  پیش کی۔ انہوں نے پاکستان کے لیے ان کی گراں قدر خدمات اور پاک ترک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ان کے تعاون کو سراہا۔ سفیر ِ پاکستان نے کہا کہ پاکستان کے صدیوں پرانے برادرانہ تعلقات مشترکہ مذہبی، ثقافتی، لسانی اور روحانی ورثے میں جڑے ہوئے ہیں، سفیر ِ پاکستان نے کہا کہ یہ مبارک رشتہ ہماری پچھلی نسلوں کی مخلصانہ کوششوں سے پروان چڑھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اسے مزید مضبوط کریں اور اس مقدس امانت کو اپنی آنے والی نسلوں تک پہنچائیں۔

پروفیسر ڈاکٹرآسمان بیلن اوزجان  کا شمار ترکی میں اردو زبان کےکو فروغ  دینے والی اعلیٰ اور نمایاں شخصیات میں ہوتا ہے۔انہوں نے شعبہ   اردو زبان و ادب  کی سربراہ کی حیثیت  سے بڑے پیمانے پر انڈرگریجویٹ، گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ پروگرام میں اردو زبان و ادب  کو فروغ دینے کے لیے بڑے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے پاکستان، ترکیہ، جاپان اور ڈنمارک میں اردو زبان پر متعدد سیمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کیا ۔ علاوہ ازیں  انہوں نے اردو زبان و ادب کے شعبوں میں پڑھائی جانے والی نصابی  کتاب    ’اردو نثر‘تصنیف کی ۔

ترکیہ  میں اردو زبان کے لیے پروفیسر اوزجان  کی علمی شراکت نے پاکستان اور ترکیہ  کے درمیان پہلے سے مضبوط ثقافتی اور لسانی بندھنوں کو تقویت دینے میں زبردست کردار ادا کیا ہے۔ وہ ترکیہ میں پاکستان کی ثقافتی سفیر کے طور پر اپنی زندگی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

جناب  جاہت   یشار ایرن  گزشتہ 25 سالوں سے ازمیر میں پاکستان کے اعزازی قونصل کے طور پر خدمات سر  انجام دے رہے ہیں۔انہوں نے   کامیاب بزنس مین ہونے کے ناطے پاکستان اور ترکیہ کی کاروباری افراد کو یکجا کرنے  اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے   کے علاوہ  دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط کو فروغ دینے میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی کوششوں سے ازمیر کے تاریخی  فیسٹویل کے میدان میں واقع پویلین کو ‘پاکستان پویلین’ کے نام سے محفوظ کیا گیا اور ازمیر بلدیہ  نے علاقےے کی  شاہراہ کو  ‘پاکستان بلیوارڈ’ کا نام دیا ہے۔ وہ ازمیر میں پاکستان کے قونصل جنرل کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے ہیں ۔ وہ   پاکستان ترک دوستی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام  دے رہے ہیں۔

اس تقریب میں  انقرہ کے گورنر واصپ شاہین کے علاوہ بڑی تعداد میں ممتاز کاروباری ترک شخصیات اور  میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

یہ تقریب سفیر پاکستان کی جانب سے دیے جانے والے عشائیے سے اپنے اختتام کو پہنچی۔  

عشائیے کے بعد سفیر پاکستان نے فردا  فردا مہمانوں کو رخصت کیا۔



متعللقہ خبریں