انقرہ: سفیرپاکستان کی رہائش گاہ پرمینگوکی میٹھاس بھری سفارتی تقاریب نے دلوں میں میٹھاس گھول دی

اس سال منعقد ہونے والا  مینگو فیسٹویل  ترکی اور پاکستان کے درمیان قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کی  75  ویں  سالگرہ  کے دائرہ کار میں منعقد کیا گیا

1852712
انقرہ: سفیرپاکستان کی رہائش گاہ پرمینگوکی میٹھاس بھری سفارتی تقاریب نے دلوں میں میٹھاس گھول دی

ترکی کے دارالحکومت  انقرہ میں روائتی  فیسٹول کی حیثیت رکھنے والے " مینگو فیسٹول " کا   ترکی میں کویڈ-19وبا پر مکمل طور پر قابو پانے  اور اجتماعات پر عائد پابندیوں کے خاتمے کے بعد دو سال کے طویل عرصے کے بعد پہلی بار   سفیر پاکستان   جناب محمد سائرس سجاد قاضی   کی رہائش گاہ  پر اہتمام کیا گیا۔

اس سال منعقد ہونے والا  مینگو فیسٹویل  ترکی اور پاکستان کے درمیان قائم ہونے والے سفارتی تعلقات کی  75  ویں  سالگرہ  کے دائرہ کار میں منعقد کیا گیا۔

سفارتی تعلقات  کی 75 ویں سالگرہ  کو مدِ نظر رکھتے ہوئے سفیر پاکستان نے اس بار   اس تقریب  کو دو حصوں  میں تقسیم کیا ۔ انہوں نے  اس سلسلے میں  دوپہر ساڑھے   گیارہ بجے  موسم کے خوشگوار ہونے کی مناسبت  سے   پاکستانی کمیونٹی     کو مدعو کیا۔

پروگرام کے پہلے حصے میں بڑی تعداد میں ترکی کے مختلف شہروں میں آباد پاکستانی باشندوں اور خاص طور پر  پاکستانی طلبا ء و طالبات  نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس  تقریب ہی کی بدولت  پاکستان کمیونٹی کو طویل عرصے  بعد  آپس میں گھل مل جانے کا موقع بھی میسر آیا۔ سفیر  پاکستان   اور ان کی اہلیہ نے پاکستانی کمیونٹی  کے لیے پاکستانی کھانوں  کا خصوصی اہتمام  کروا   رکھا  تھا۔ اس موقع پر پاکستانی کمیونٹی ،   مینگو   اور مینگو سے تیار کردہ   لذیذ سویٹ ڈشز سے بھی خوب  لطف اندوز ہوئے 

 اس مینگو فیسٹویل کے موقع پر  پاکستانی طلباء نے اپنی خوشی کا اظہار  پاکستان کے مختلف  علاقائی   رقص پیش کرتے ہوئے کیا اور خوب داد حاصل کی۔ اس موقع پر  پانچ خوش نصیبوں  میں  سے ہر ایک کو     ایک ایک  مینگو  پیکٹ  تحفے کےطور پر دیا گیا۔

ترکی میں پاکستانی  کی سفارتی تقریب     میں مینگو فیسٹویل  کو بڑی اہمیت حاصل ہے ۔ اسی لیے سفیر پاکستان  نے ترکی میں  ممتاز ترک شخصیات اور ترکی میں غیر ملکی سفارتکاروں کے لیے شام کے وقت  اپنی  رہائش گاہ  کے لان میں  ایک  ہی دن میں دوسری  تقریب  کا اہتمام کیا۔

انقرہ کی خوبصورت  اور حسین شام    میں  منعد ہونے والی اس تقریب میں بڑی تعداد میں ممتاز ترک   شخصیات  جن میں سیاستدان ،  سرکاری حکام،بزنس مین  کے علاوہ  بڑی تعداد میں  ترکی میں مقیم غیر ملکی سفارتکاروں   اور  مختلف طبقہ ہائے فکر  نے شرکت کی۔

اس فیسٹویل میں مینگوز کی مختلف اقسام کو بڑے خوب صورت انداز میں سجا کر پیش کیا گیا ۔ان مینگوز سے مختلف اقسام کی سویٹ ڈشز کے علاوہ مختلف اقسام کی سلاد ، آئس کریم  سے لے کر پڈنگ اور ملک شیک سے لے کر مینگو کیک تک کو تیار کیا گیا تھا ۔

 مینگوز فیسٹویل  کی اس روایتی تقریب میں سفیر پاکستان جناب   محمد سائرس سجاد قاضی نے   مختصر  سے خظاب میں کہا کہ  :"آپ سب لوگ مینگو کے" کنگ آف فروٹ"  ہونے کی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہوں گے ۔  پاکستان کے مینگوز دنیا میں اپنی مثال آپ ہیں جن کا منفرد ذائقہ اور خوشبو اسے دوسرے پھلوں سے ممتاز بناتی ہے اور اسی لیے اسے ہم "پھلوں کا بادشاہ" کہتے ہیں۔  سفیر پاکستان نے مزید کہا کہ پاکستان مینگو پیدا کرنے والا چھٹابڑا اور ایکسپورٹ کرنے والا چوتھا  بڑا ملک ہے۔"

سفیر پاکستان کی رہائش گاہ  کے لان میں منعقد ہونے  والی مینگوزکی  میٹھاس سے بھری  اس تقریب  سے  تمام  شرکاء بڑے متاثر ہوئے   کیونکہ  طویل عرصے بعد  ان سب کو  اس تقریب کے ذریعے یکجا ہونے کا موقع  میسر آیا۔

اس خوبصورت تقریب    کو مینگوز پیکٹ تقسیم کرنے کی قرعہ اندازی نے چار چاند لگادیے اورسب

اپنے  خوش قسمت ہونے کے یقین  کے ساتھ قرعہ  اندازی کے نتائج کا انتظار کرنے  لگے۔ راقم سمیت  دس مختلف خوش نصیبوں کو مینگوز پیکٹ  کے تحائف   سے نوازہ گیا۔

 میگوز کی میٹھاس سے بھری یہ تقریب   مہمانوں کی رخصتی سے اپنے اختتام کر پہنچی ۔

 



متعللقہ خبریں