ٹرکش اسکالرشپ پروگرام میں بڑے پیمانے میں دلچسپی پر اپلائی کرنے کی تاریخ میں توسیع

صدر ادارہ  ایرین  نے سال 2019 کے لیے درخواستیں دینے کے عمل میں    وسیع پیمانے کی دلچسپی کا شکریہ   ادا کیا

1157455
ٹرکش اسکالرشپ پروگرام میں بڑے پیمانے میں دلچسپی پر اپلائی  کرنے کی تاریخ میں توسیع

ٹرکی اسکالرشپ پروگرام میں  1 لاکھ 45 ہزار 700 افراد نے درخواستیں جمع کرائی ہیں۔

ادارہ برائے سمندرپار ترک اور ترک برادریPresidency for Turks Abroad and Related Communities جسےYTB "  کے نام سے  یاد کیا جاتا ہے کے  صدر عبداللہ ایرین  کا کہنا ہے کہ "سن 2012 میں 42 ہزار درخواستیں وصول کرنے والے  ٹرکی اسکالر شپ پروگرام   کو سال 2019 کے  لیے 167 ممالک سے ایک لاکھ 45 ہزار 700 درخواستیں موصول ہوئی ہیں  جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ  میں خیالات کو جگہ دیے جانے والے صدر ادارہ  ایرین  نے سال 2019 کے لیے درخواستیں دینے کے عمل میں    وسیع پیمانے کی دلچسپی کا شکریہ   ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹرکی اسکالرشپ پروگرام میں دلچسپی ہمارے لیے باعث مسرت  ہے۔  ہم بھی اس دلچسپی کو بالائے طاق رکھتے ہوئے وظیفے کے امکانات کو وسعت دینے کی کوشش میں رہتے  ہیں۔

امسال بڑے پیمانے پر درخواستیں  موصول کی بنا پر  درخواستیں موصول ہونےکی آخری تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے۔  انہوں نے کہا کہ ترکیہ اسکالرشپس نے  ترکی کو بین الاقوامی   سطح پر اعلیٰ تعلیم  کے مراکز  بننے میں بڑا نمایا ں کردار ادا کیا ہے اور اب ہمارا ہدف   بین الاقوامی طلبا جن کی تعداد اس وقت  سترہ ہزار ہے کو بڑھا کر  سن 2023 تک  25 ہزار تک کرنا ہے۔

ترکیہ اسکالرشپس کے دائرہ کار میں ہر سال    5 ہزار طلبا کو اسکالرشپس فراہم کی جاتی ہیں۔

ترکیہ اسکالرشپس کے لیے صرف غیر ملکی طلبا ہی اپلائی کرسکتے ہیں اور ہر سال  ایک خاص مدت میں اس کے لیے انٹر نٹ کے ذریعے  رجوع کرنا پڑتا ہے۔



متعللقہ خبریں