انقرہ میں شاندار جنا ح ینگ رائٹرز ایوارڈ کی تقریب

ترکی کی وزارتِ قومی تعلیم  کے  میں ہال میں  جنا ح ینگ رائٹرز   ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان نے  ترکی کی وزارتِ  قومی  تعلیم کے تعاون سے  کیا

1062082
انقرہ میں شاندار جنا ح ینگ رائٹرز ایوارڈ  کی تقریب

ترکی کی وزارتِ قومی تعلیم  کے  میں ہال میں  جنا ح ینگ رائٹرز   ایوارڈ کی تقریب منعقد ہوئی جس کا اہتمام سفارت خانہ پاکستان نے  ترکی کی وزارتِ  قومی  تعلیم کے تعاون سے  کیا۔

جنا ح ینگ رائٹرز    کمپو زیشن   مقابلے  میں ترکی کے  44 صوبوں کے ہائی اسکولوں کے 78 طلبا و طالبات کے مضامین کو اس مقابلے میں جگہ دی گئی تھی  اور پہلی چھ پوزیشن حاصل کرنے والے  طلبہ  اور طالبات کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

سفیر پاکستان   محمد  سائیرس سجاد  قاضی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے   کہا کہ "  آج ترکی اور  پاکستان  کے تعلقات  کے نکتہ نظر  سے   بڑی اہمیت کا حامل دن ہے کیونکہ بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح  کے نام سے منعقد  ہونے والا   یہ  کمپوزیشن  مقابلہ  پبلک ڈپلومیسی  کے لحاظ سے  کی جانے والی کوششوں  میں کلیدی  حیثیت رکھتا ہے۔ پاکستان کے بانی  محمد علی جناح نے  ترکی اور پاکستان  کے درمیان تعلقات  کو قائم کرنے اور  انہیں مضبوط بنیادوں پر  استوار  کرنے میں بڑا نمایا ں کردار ادا کیا۔  علاوہ ازیں  ان تعلقات  کو اعلیٰ سطح  پر پہنچانے  میں پاکستان  کے قومی شاعر محمد اقبال ،  ترکی کے  روحانی  رہنما مولانا   جلال الدین رومی اور  ترکی کے قومی ترانے کے خالق   مہمت عاکف ایرسوئے کے روحانی   پہلو اور نیک خواہشات کونظر انداز نہیں   کیا جاسکتا"۔  انہوں نے کہا کہ  اس سے قبل 2016ء اور 2017ء  میں منعقد ہونے والے    اس مقابلے میں جگہ پانے والے تمام مضامین کو کتابی  شکل دیتے ہوئے  ہمیشہ کے  لیے محفوظ بنادیا گیا ہے۔ جناح   ینگ رائٹرز کمپوزیشن مقابلے کا اصلی مقصد   نئی نسل  تک رسائی حاصل کرتے ہوئے انہیں    ترکی اور پاکستان کے تعلقات    کے بارے میں  آگاہی فراہم کرنا ہے۔ "

اس موقع پر  ترکی کی  وزیر قومی تعلیم    سلچوق ضیاء نے خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ  " دونوں ممالک کے ہلالی  پرچم  دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے قریب لانے  کا موجب ہیں۔ پاکستان  کا ترکی اور ترک باشندوں کے دلوں میں الگ ہی مقام حاصل ہے ۔ دونوں ممالک کے عوام کے دل ایک دوسرے کے لیے دھڑکتے ہیں ۔ جب ہم   مہمت عاکف، محمد  اقبال،  ترکی کی جنگ آزادی اور  معرکہ ہائے چناق قلعے  کا ذکر کرتے ہیں تو  ہمارے ذہنوں میں ایک ہی نام   ابھر کر سامنے آ تا ہے اور  وہ  نام ہے برادر ملک " پاکستان " کا ۔

پاکستان کے قومی شاعر  محمد اقبال نے  اپنے اشعار میں جس طرح ترکی کے بانی مصطفے کمال  کو  عالم اسلام کے لیے    سورج کی روشنی قرار دیا ہے ہم بھلا کیسے ان اشعار کو فراموش کرسکتے ہیں۔ جس طرح   ترکی میں پاکستان  کے بانی کے لیے   مقابلہ منعقد کیا جا رہا ہے  اسی طرز  کامقابلہ  ہم پاکستان میں ترکی کے بانی مصطفےٰ کمال  اتاترک کے بارے میں بھی منعقد کروانا چاہتے ہیں  اور اصولی طور پر سفیر پاکستان سے اس بارے میں مطابقت پائی گئی ہے۔ "

سفارت خانہ پاکستان اور ترکی کی وزارتِ قومی تعلیم  کے تعاون سے  منعقد ہونے والی ایوارڈ کی اس  تقریب میں  پہلی  چھ پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبا اور طالبات  کو  سفیر پاکستان، ان کی اہلیہ ، ترک  وزیر قومی تعلیم ، ترک وزارتِ تعلیم  کے اعلیٰ حکام نے  طلبا  کو ایوارڈ سے نوازہ گیا۔

بعد میں  ایک فیملی تصویر کھینچوائی گئی۔

  اور   اس کے  بعد  وزارتِ  قومی تعلیم ہی میں چائے  اور سنیکس کی تواضع کی گئی جس میں  تمام مہمانوں نے شرکت کی اور یوں  یہ تقریب اپنے  اختتام کو پہنچی ۔



متعللقہ خبریں