انقرہ میں علامہ محمد اقبال کی یاد میں شاندار تقریب

اس تقریب کا اہتمام ترکی کے  قدیم   جریدے "   سبیل الرشاد  "  اور مہمت عاکف ایرسوئے  تھنک ٹینک  نےمشترکہ طور پر انقرہ میں ملی کتب خانے میں کیا۔ ۔تفصیلات کے لیے کلک کیجیے

956030
انقرہ میں  علامہ  محمد اقبال کی یاد میں  شاندار تقریب

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں  مفکرِ پاکستان اور عظیم  شاعر  علامہ محمد اقبال کی 80 برسی کے موقع پر   تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ اس تقریب کا اہتمام ترکی کے   قدیم   جریدے "    سبیل الرشاد  "  اور مہمت عاکف ایرسوئے  تھنک ٹینک  نے انقرہ میں ملی کتب خانے میں کیا گیا۔

اس موقع پر  مہمانوں کا استقبال  " سبیل الرشاد جریدے  کے چیف ایڈیٹر  فاتح بائے حان  نے کیا ۔  انہوں نے اس موقع پر کہا کہ سبیل الرشاد  جریدے کا پہلی بار اجراء  1908ء میں  ترکی کے قومی ترانے کے خالق  مہمت عاکف ایرسوئے  کی جانب سے کیا گیا تھا ۔انہوں نے کہا کہ ترکوں کے دلوں میں پاکستان کے قومی شاعر  علامہ محمد اقبال کے لیے  بڑی عزت  و احترام پایا جاتا ہے  اور اس جریدے  نے عالم ِ  اسلام کے اس عظیم مفکر کی 80 برسی کے موقع پر   اپریل 2018       خصوصی اشاعت کا اہتمام کیا ہے۔

اس موقع پر   سفیر پاکستان  محمد  سائیرس سجاد قاضی   نے کلدی خطاب کرتے ہوئے    علامہ محمد اقبال  اور ترکی کے قومی  ترنے کے خالق  مہمت عاکف ایرسوئے  کے درمیان  موجود  مراسم پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے کہا کہ   مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال  اور ترکی کے قومی ترانے کے خالق  مہمت   عکاف ایر سوئے  کے عم عصر ہونے   اور دونوں ہی عالم اسلام کے اتحاد پر زور دینے والے  عظیم  شاعر ہیں۔

     بعد میں ترکی کے مشہور شاعر  جواد  آق  قانات نے پینل کی میزبانی کی۔ اس پینل  میں   پروفیسر ڈاکٹر  بلال  سامبور، جناب  علی   متین  اور جناب  ابراہیم  ایر ییت  نے علامہ محمد اقبال کے بارے میں اپنا اپنا نکتہ نظر پیش کیا۔



متعللقہ خبریں