سفیرِ پاکستان سے پاک ترک سفارتی تعلقات کے سترسال مکمل،مشرکہ یادگاری ٹکٹ کے اجراء پر انٹرویو
افتتاحی تقاریب جمعرات کو ترکی اور اسلام آباد میں بیک وقت منعقد ہوئیں۔ اس مشترکہ ٹکٹ میں ان دو عظیم سیاسی مفکروں کو دکھایا گیا ہے جنہوں نے پاکستان اور ترکی کے عوام کے ذہن وقلب پر اپنے نقوش چھوڑے۔ تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے

پاکستان ترکی سفارتی تعلقات کے قیام کے ستر سال پورے ہونے پر منعقد کی جانے والی سلسلہ وار تقریبات کے تحت ترکی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف پوسٹ اینڈ ٹیلی گراف آرگنائزیشن (پی ٹی ٹی) اور پاکستان پوسٹ نے ایک مشترکہ یادگاری ٹکٹ جاری کیا۔
افتتاحی تقاریب جمعرات کو ترکی اور اسلام آباد میں بیک وقت منعقد ہوئیں۔ اس مشترکہ ٹکٹ میں ان دو عظیم سیاسی مفکروں کو دکھایا گیا ہے جنہوں نے پاکستان اور ترکی کے عوام کے ذہن وقلب پر اپنے نقوش چھوڑے جن میں پاکستان کے قومی شاعرعلامہ محمد اقبال (1877-1938) اور ترکی کے قومی شاعر محمد عاکف ایر سوئے (1873-1936) شامل ہیں۔
پاکستان میں ترکی کے سفیر محمد سائرس سجاد قاضی، چیئرمین پی ٹی ٹی اور یونیورسل پوسٹل یونین کی کونسل آف ایڈمنسٹریشن کے چیئرمین کینان بوزجیئک اور ترکی کی وزارت خارجہ میں جنوبی ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل فاضلی کورمین نے ٹکٹ کے اجراء کے سلسلے میں انقرہ کے پی ٹی ٹی میوزیم میں بڑے سائز کے ٹکٹوں پر دستخط کئے۔ افتتاحی تقریب میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی سفیر سائرس قاضی نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے ستر سالہ سفارتی تعلقات اخوت، باہمی اعتماد، محبت اور بے غرضی پر مبنی ایک بے مثال اور انمٹ تعلق کی کہانی سناتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی دوستی ہمارے لہو میں ہے، یہ ہماری اقدار میں ہے اوربحیثیت قوم ہماری شناخت میں ہے۔ پاکستانی سفیر نے بیسویں صدی کے دو عظیم شعراء اور مفکرین علامہ محمد اقبال اور محمد عاکف ارسائے کوبھی شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے پاکستان اور ترکی کی قومی تحریکوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ دونوں کی کبھی ملاقات نہیں ہوئی لیکن خط وکتابت کے ذریعے وہ باقاعدگی سے رابطے میں رہے اور ایک دوسرے سے فیض حاصل کرتے رہے۔ وہ دونوں شمعوں کی مانند تھے جنہوں نے کڑے وقتوں میں امت مسلمہ کی راہوں کو روشن کیا۔ پی ٹی ٹی کے چیئرمین کمال بوزجیئک نے بتایا کہ ترکی نے مختلف مواقع پر پاکستان کے بارے میں 13 ٹکٹ جاری کئے ہیں لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ ایک مشترکہ ٹکٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے ڈاک کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید بہتر بنانے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔ فاضلی کورمین نے اس موقع پر کہا کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے تعلقات ستر سال پرانے ہیں لیکن ان کی جڑیں صدیوں سے لوگوں کے دلوں میں ہیں۔ مختلف مواقع پر پاکستان اور ترکی دونوں کی جانب سے جاری کئے جانے والے تاریخی ٹکٹوں کی ہفتے بھر کی نمائش بھی پی ٹی ٹی میوزیم انقرہ میں شروع ہوئی۔
تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے