ترکی میں تعلیم حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے: نعمان نصیر

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی حاجت تپے یونیورسٹی کی کی فیکلٹی آف الیکٹریکل انجئیرنگ میں زیر تعلیم نعمان نصیر نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں تعلیم حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ترکی میں ان کو جو محبت اور چاہت ملتی ہے شائد ہی پاکستانی طلبا کو ایسی محبت اور چاہت کسی اور ملک میں ملتی ہو

273887
ترکی میں تعلیم حاصل کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے: نعمان نصیر

ترکی کے دارالحکومت انقرہ کی حاجت تپے یونیورسٹی کی کی فیکلٹی آف الیکٹریکل انجئیرنگ میں زیر تعلیم نعمان نصیر نے کہا ہے کہ وہ ترکی میں تعلیم حاصل کرنے پر بہت خوش ہیں کیونکہ ترکی میں ان کو جو محبت اور چاہت ملتی ہے شائد ہی پاکستانی طلبا کو ایسی محبت اور چاہت کسی اور ملک میں ملتی ہو۔ اس لیے ہم پاکستانی طلبا جو غیر ممالک میں تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان سے کہیں گے کہ وہ کسی ایسے ملک میں تعلیم حاصل کرنے جہاں پر ان کے ساتھ اچھا برتاو نہ کیا جاتا ہو کی بجائے اگر ترکی میں تعلیم حاصل کریں تو ان کے کامیابی کے امکانات زیادہ بڑھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پر ترک باشندوں کا رویہ پاکستانیوں کے ساتھ بہت ہی اچھا اور قابلِ ستائش ہے ۔پاکستانی طلبا کو یہاں پر دیگر تمام طلبا پر ایک لحاظ سے برتری حاصل ہوتی ہے جس کہ وجہ سے وہ خوشی خوشی یہاں پر تعلیم حاصل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں ۔ انہوں نے ان تمام پاکستانی طلبا کو ترکی میں تعلیم حاصل کرنے کی دعوت دی جو کسی دیگر ملک تیسرے درجے کے شہری کی حیثیت سے زندگی بسر کررہے ہیں۔ 

نعمان نصیر کے تفصیلی انٹرویو کے لیے کلک کیجیے


ٹیگز:

متعللقہ خبریں