ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 52

صالح لی کوفتے

2223571
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 52

منیسا ، جو وہ جگہ تھی جہاں شہزادوں کو سلطنت عثمانیہ کے دوران اپنا پہلا انتظامی تجربہ حاصل کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا اور اسی وجہ سے یہ  "شہزادوں کا شہر" کے نام سے جانا جاتا ہے ، جغرافیائی اشارے کے ساتھ بہت سی مصنوعات کا گھر ہے ، میسر معجون  سے لے کر چیری تک ، زیتون کے تیل سے انگور تک۔ صالحیی لی  ایوان صنعت و تجارت  کی درخواست پر ، "خشبی کوفتے  ، جو 2006 میں ترکیہ کی جغرافیائی  مسجل  مصنوعات میں شامل ہوئے، ان میں سے ایک ہے۔

 صالیح لی  کوفتوں کی تیاری میں جو ان  کو  پکانے میں استعمال ہونے والی اوک کی لکڑی استعمال ہوتی ہے ، اس کی تیاری میں 1 سالہ نر میمنے کا گوشت استعمال کیا جاتا ہے  اور کچے گوشت میں بہت کم آٹا اور نمک شامل کیا جاتا ہے۔

صالح لی  کوفتہ  جو اوک کی لکڑی کے انگاروں کے ساتھ  انگیٹھی پر پکایا جاتا ہے  آسانی سے  چبا یا جاسکتا ہے ، اور ایک خاص رس دار ذائقہ رکھتا ہے ، پیش کرتے وقت گاہک کی پلیٹ  پر سیخوں  کے ساتھ لایا جاتا ہے۔

اس پکوان کی پریزنٹیشن میں چھوٹی پلیٹیں استعمال کی جاتی ہیں اور  کوفتوں کو آہستہ آہستہ پیش کیا جاتا ہے جس کا مقصد ٹھنڈا ہونے سے پہلے  کوفتوں  کو کھانا ہوتا ہے۔کوفتوں کے ساتھ بھنے ہوئے ٹماٹر اور مرچیں اور سبزیاں بھی شامل ہوتی ہیں۔


ٹیگز: #صالح لی

متعللقہ خبریں