ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 51
گیریسون کی قطائف مٹھائی
گریسون کا شہر ، جو ترکیہ کے بحیرہ اسود کے ساحل پر واقع ہے اور اوردو شہر کے ساتھ مل کر اپنی ہیزل نٹ کی پیداوار سے دنیا بھر میں اپنا نام بنا چکا ہے ، ہیزل نٹس پر مشتمل اپنی مٹھائیوں کے ساتھ ترکیہ کی کھانے کی ثقافت میں بھی بہت بڑا حصہ ڈالتا ہے۔ شہر کے ایوان صنعت و تجارت کی درخواست پر 2023 میں گریسون ہیزلنٹ قطائف مٹھائی ترکیہ کی جغرافیائی طورپر رجسٹرڈ مصنوعات میں شامل ہوگئی ہے۔
ہیزلنٹ قطائف ایک مٹھائی ہے جو خشک سویوں کو مکھن اور دو بار بھونے ہوئے اور کٹے ہوئے ہیزل نٹس کے ساتھ پکا کر تیار کی جاتی ہے ، جسے گائے کے دودھ اور سفید چینی پر مشتمل شربت کے ساتھ میٹھا کیا جاتا ہے ، اور رکھا جاتا ہے۔ استعمال ہونے والی ہیزلنٹ کی قسم گریسون ہیزلنٹ ہے جس کی جغرافیائی علامت ہے اور اسے شہر کی برانڈ پروڈکٹ سمجھا جاتا ہے۔ تقریبا 24 سرونگز کی 1 ٹرے قطائف کے لئے 250 گرام ہیزل نٹس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ لہذا یہ مٹھائی جو روزانہ تیار اور کھائی جاتی ہے ، منہ میں بہت شدید ہیزل نٹ ذائقہ چھوڑ دیتی ہے۔ مٹھائی کی تیاری میں ، سویوں کو سب سے پہلے ٹرے کے نیچے رکھیں اس پر 200 گرام دو بار بھونے ہوئے اور کٹے ہوئے ہیزل نٹ کے ٹکڑے ڈالیں اور اسےسویوں سے ڈھانپ دیں۔ سویوں کو 220 ڈگری سینٹی گریڈ پر پکایا جاتا ہے جب تک کہ اوپر اور نیچے گولڈن براؤن نہ ہو جائے۔ اوون سے نکالے گئے ہیزلنٹ قطائف پر گرم شربت ڈالا جاتا ہے اور شربت کو جذب کرنے کے لئے 1 گھنٹے تک چھوڑ دیا جاتا ہے۔ دریں اثنا، 50 گرام بھونی ہوئی گریسون ہیزلنٹ کو پیسا جاتا ہے اور سویوں پر ڈالا جاتا ہے ۔.