ترکیہ اور توانائی 33

ترکیہ میں پیٹرول کی پیداوار اور مستقبل کے اہداف پر ایک جائزہ

2174550
ترکیہ اور توانائی 33

ترکیہ  نے پیٹرول کی پیدوار کو تاریخی سطح تک بڑھایا ہے۔  یومیہ  پیداوار ایک لاکھ بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔

ترکیہ میں پہلی بار سن 1940 میں باتمان کے رامان ۔ ون کنوئیں میں پیٹرول دریافت ہوا تھا۔

ترکیہ میں اس وقت تقریباً 6 ہزار تیل کے کنویں موجود ہیں۔ ان میں سے تقریباً 2500 کنویں پیٹرول  پیدا کرتے ہیں۔ موجودہ  اعداد و شمار کے مطابق ترکیہ کے پاس 1.3 بلین ٹن تیل کے ذخائر ہیں۔

تاہم، سب سے زیادہ پیداوار گبار میں کی جا رہی  ہے۔شہید  آئی بیوکھے یالچن  اور شہید اسماء چیوک  فیلڈز  میں  تیل کی  یومیہ پیداوار 40 ہزار بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔

2024 کے لیے نیا ہدف پہلے ڈیڑہ لاکھ   بیرل اور پھر دو لاکھ  بیرل تک پہنچانا ہے۔

ترکیہ پیٹرولیم فرم کا تخمینہ ہے کہ شہید آئی بیوکے یالچن فیلڈ میں نئی ​​دریافت  کے بعد  وہاں کے  ذخائر کی مقدار تقریباً 1 بلین بیرل ہو گئی  تو ایک تخمینے کے مطابق قابل پیداوار ذخائر تقریباً 600 ملین بیرل ہیں۔

اگرچہ صوبہ شرناک کو  پیداوار میں ایک اہم مقام  حاصل ہے، لیکن مذکورہ فیلڈز کی مختصر مدت میں وسعت  متوقع ہے۔

گزشتہ سال 214 نئے کنوؤں میں کھدائی کا کام شروع کیا گیا ہے۔ اور  تیل پیدا کرنے والے کنوؤں کی تعداد 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

تاہم اسے محض ایک آغاز  تصور کیا  جاتا ہے۔ اولین طور پر  حقاری  اور وان میں ڈرلنگ کی نئی سرگرمیاں شروع  کی جائیں گی۔

جبکہ طویل  عرصے میں 14 صوبوں کے 18  فیلڈز میں پیٹرول کا کھوج لگانے کی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔ یہ صوبے غازی انتیپ ۔ انطالیہ۔ چناق قلعے، شانلی عرفا، زونگول دق، دیار بکر، بارطن، قارا بیوک، کاستامانو، ایلازی، ایدرنے ، قاہرامان مراش اور کیلیس ہیں۔

پیداوار میں اضافے کے ساتھ، ترکیہ اولین طور پر  اپنی تیل کی ضرورت کا 20 فیصد قومی وسائل سے پورا کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ خاص طور پر کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو  ختم کرنے  کے حوالے سے تیل کی پیداوار بڑی  اہمیت رکھتی ہے۔

نئی دریافتوں سے ترک معیشت  میں اس کا حصہ  تین ارب ڈالر سے زیادہ ہونے کی توقع  کی جاتی ہے۔

گبار میں پیٹرول  پائپ لائنیں  بچھائی جا رہی ہیں

گبار  کے پیٹرول  کو  ملکی نظام میں سرعت سے شامل کرنے کے لیے  بنیادی ڈھانچے   کی تعمیر کا کام تواتر سے جاری ہے۔ علاقے میں ابتک 480 کلو میڑ طویل  سڑکیں بچھائی  جا چکی ہیں۔

علاوہ ازیں پیٹرول پائپ لائن اور بوتاش  کے ایدِل اسٹیشن تک ترسیل کا کام جاری ہے۔  بتایا گیا ہے کہ لائن کا نصف سے زیادہ کام مکمل ہو چکا ہے۔ یہ پیٹرول کی ادِل اسٹیشن سےجیہان اور دورت یول تک تیل کی ترسیل  کے لحاظ سے بڑی  اہمیت کا حامل ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں