ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 32

چانکری انڈے کا میٹھا

2173215
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات 32

 ترک  دارالحکومت انقرہ کے شمالی ہمسایہ شہر، چانکری خاص طور پر اپنی زرعی اور مویشی پالنے کی سرگرمیوں کے لیے نمایاں ہے، "چانکری انڈے کا میٹھا" شربت کی ایک قسم کی میٹھی ہے جس کی شناخت اس علاقے سے ہوتی ہے۔ چانکری  انڈے کے میٹھے کو 2017 میں ترکیہ کی جغرافیائی طور پر  مسجل  مصنوعات میں چانکری بلدیہ  کی درخواست پر شامل کیا گیا تھا۔

 افطار  کے بعد مہمانوں کے لیے تیار کیاجانے والا"چانکری انڈے کا میٹھا خاص طور پر چھٹیوں اور رمضان کے دوران، 8 انڈوں، 3 کھانے کے چمچ آٹے اور مکھن سے تیار کیا جاتا ہے۔

میٹھا بنانے میں پہلے انڈوں کی زردی اور سفیدی کو الگ کیا جاتا ہے اور سفید حصے کو اس وقت تک پ پھینٹا جاتا ہے جب تک کہ وہ گاڑھا ہو نہ جائے ۔ ایک الگ پیالے میں انڈے کی زردی کو پھینٹیں، ان کو انڈے کی سفیدی میں ڈالیں اور کچھ اور ہلائیں اس کے بعد،  چھانے ہوئےآٹے کو  آمیزے پر ڈالا جاتا ہے اور اسی عمل کو جاری رکھا جاتا ہے۔ ایک یا دو منٹ تک ہلانے کے بعد، آمیزے کو شیشے یا تانبے کے برتن میں ڈالا جاتا ہے اور 35 منٹ کے لیے پہلے سے گرم کیے ہوئے اوون میں 175 ڈگری پر بیک کیا جاتا ہے۔

 پہلے سے تیار کردہ گرم لیموں کی  چاشنی آہستہ آہستہ میٹھے پرں ڈالی جاتی ہے، جسے بہت کم وقت کے لیے ٹھنڈا کیا جاتا ہے۔ انڈے کے میٹھے کو ٹکڑوں میں کاٹ کر پلیٹ میں رکھ کر گرم گرم پیش کیا جاتا ہے۔



متعللقہ خبریں