چشمہ شفاء۔55

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "ناشتہ اور اس کے فوائد"

2038791
چشمہ شفاء۔55

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

آج ہم آپ کے ساتھ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے "صحت کے حوالے سے  ناشتے کے فوائد"۔

قوی احتمال کے مطابق ناشتے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ یہ میٹابولزم کو تیز کر کے دن بھر میں زیادہ کیلوری جلانے میں مدد دیتا ہے۔ ناشتہ نہ کرنے کی صورت میں آپ کے جسم کو ملنے والا پیغام یہ ہوتا ہے کہ کیلوریز کو جلانے کی بجائے جمع کیا جائے۔

محققین کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے افراد دن بھر میں کم کیلوریاں لینے کے باوجود جسمانی لحاظ سے بھاری بھرکم ہوتے ہیں۔

مختلف تحقیقوں نے دن کا آغاز ناشتے سے کرنے کے مختلف فوائد کو ثابت کیا ہے۔

 

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ یہ فوائد کیا کیا ہیں:

  • ناشتہ کرنے والے افراد کا  وزن نہ کرنے والوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے
  • دن بھر میں نسبتاً کم چکنائی کا استعمال کرتے ہیں
  • ان کی کیلشیئم  لینے کی یومیہ مقدار زیادہ ہوتی ہے
  • دن بھر زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ خاص طور پر اسکول جانے والے بچوں کا حافظہ اور توجہ زیادہ بہتر ہوتی ہے۔
  • اگر آپ دن کا آغاز ناشتے سے کریں گے تو دن بھر میں غیر ضروری چیزیں کھانے کا رجحان زیادہ کم ہو گا۔

 

اور اب آتے ہیں ناشتے کے خصائص کی طرف:

 

1۔متوازن ناشتہ توانائی کا منبع

سب سے پہلے تو یہ بتاتے چلیں کہ صبح ناشتہ نہ کرنے والوں کی جسمانی سرگرمیاں زیادہ کم ہوں گی اور ان میں توانائی صَرف کرنے کا رجحان بھی  کم ہو گا۔ جیسے جیسے توانائی کا ستعمال کم ہوتا جائے گا وزن کم کرنا بھی دشوار ہوتا جائے گا۔ ایک لمبے عرصے تک توانائی سے محروم رہنے والا یعنی بھوکا رہنے والا جسم جب اگلے کھانے کے وقت کھانا کھاتا ہے تو خوراک کو چربی میں تبدیل کر کے محفوظ کر لیتا ہے ۔ ان منفی اثرات سے بچنے کے لئے صبح بیدار ہونے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر اندر ضرور ناشتہ کریں۔

ناشتہ کرنے والے افراد نہ کرنے والوں کے مقابلے میں صبح کے وقت جسمانی اعتبار سے زیادہ چُست  ہوتے ہیں۔ اس کی وجہ ناشتے کی عطا کردہ توانائی ہوتی ہے ۔

ناشتے کے پابند  ناشتہ چوروں کے مقابلے میں زیادہ کیلوری لیتے ہیں لیکن چُست ہونے کی وجہ سے ان کا وزن نہیں بڑھتا۔

صبح بیدار ہونے کے بعد ناشتہ کرنا  اور اپنی توانائی کی ضرورت کو پورا کرنا ہمیں جسمانی و نفسیاتی اعتبار سے خود کو زیادہ اچھا محسوس کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ناشتہ نہ کرنے والوں میں تھکن، نقاہت، توجہ کی کمی، خون میں شکر کی کم مقدار اور دن بھر بے خوابی جیسی علامات دیکھنے میں آتی ہیں لیکن دن کو ناشتے سے شروع کرنے والے زیادہ چاق و چوبند  ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ناشتہ چھوڑنے والے دن بھر میں میٹھی اور روغنی  چیزیں کھانے کی طرف زیادہ مائل ہوتے ہیں لیکن ناشتہ کرنے والے میں اپنی اشتہاء پر قابو پانے کی صلاحیت نسبتاً زیادہ ہوتی ہے۔

 

2۔ ناشتہ دِل کا محافظ

صبح ناشتہ نہ کرنے والوں میں دل کی بیماریوں میں مبتلا ہونے کا امکان ناشتہ کرنے والوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ناشتہ نہ کرنے والے وزن  لینا شروع کر دیتے ہیں جو شوگر، کولیسٹرول اور ہائی بلڈ پریشر کا سبب بنتا  ہے اور نتیجتاً قلبی بیماریوں کے خطرے میں اضافہ  ہو جاتا ہے۔

تحقیق سے یہ بھی ثابت ہوا ہے کہ صبح ناشتہ نہ کرنے والے کھانے کے دیگر اوقات میں ضرورت سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں یہی نہیں دن بھر میں اسنیکس کا بھی بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں۔

 

3۔ حافظہ اور توجہ

ناشتہ کرنا ہمیں توجہ مرکوز رکھنے میں مدد دیتا، انتشار خیالی سے بچاتا اور حافظے کو مضبوط کرتا ہے۔ ناشتہ ذہن کو ضروری توانائی فراہم کر کے سیکھنے کے عمل کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔ ناشتہ چھوڑنے  کی صورت میں جسم ایک لمبے وقت تک بھوکا رہتا ہے اور خون میں شکر کی مقدار گرنے کی وجہ سے ذہن کو ضروری گلوکوز فراہم نہیں کر سکتا۔ یہ صورتحال توجہ میں انتشار اور پیداواریت میں کمی کا سبب بنتی ہے۔

 

4۔ شوگر کے خطرے میں کمی

علی الصبح ناشتہ کرنا خون میں شوگر کے تیز اتار چڑھاو کا سدّباب کرتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ناشتہ کرنے والوں میں شوگر کا خطرہ زیادہ کم ہوتا ہے۔ ناشتہ نہ کرنے والوں میں اگلے کھانے کے بعد شوگر اور انسولین زیادہ بلند ہوتی  ہے۔ یہی نہیں  انسولین ریزسسٹینس  بھی خلل کا شکار ہو جاتی ہے۔ اسی طرح ناشتہ نہ کرنے والوں کو  دن بھر میں زیادہ جلدی بھوک لگ جاتی ہے اور ایسے افراد نسبتاً زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔ زیادہ  خوراک جسم میں شکر کی مقدار کو زیادہ کرتی اور میٹابولزم کو متاثر کر کے شوگر کی راہ ہموار کرتی ہے۔

 

5۔صحت مند بال

ناشتہ نہ کرنے والوں کو بال جھڑنے کا خطرہ بھی لاحق ہو سکتا ہے۔ پروٹین کے حوالے سے مفّرح ناشتہ بالوں کی نشوونما کرتا  اور انہیں صحتمند اور چمکدار بناتا ہے۔

 

6۔سر درد اور دردِ شقیقہ سے بچاو

ناشتہ  نہ کرنے کی وجہ سے خون میں شکر کی سطح گرنے کے نتیجے میں سر درد شروع ہو جاتا ہے اور اگر دردِ شقیقہ کا عارضہ لاحق ہو تو ناشتہ چھوڑنا اس کی شدت میں اضافہ کر سکتا ہے۔

 

7۔پوسے والا ناشتہ

ناشتے کا وقت بلند مقدار میں حل پذیر پوسے والی غذا لینے کے لئے موزوں ترین وقت ہے۔

 

8۔ ناشتہ بہترین نفسیاتی  حالت کا ضامن

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ رات بھر کی نیند کے بعد ایک صحتمند ناشتہ ذہن کے شکر کے ڈپووں کو بھر دیتا اور انسان کو دن کے ایک خوشگوار آغاز کا موقع دیتا ہے۔ انسان دن بھر خوش رہتا اور منفی جذبات سے نسبتاً کم متاثر ہوتا ہے۔

 

آئیے اب دیکھتے ہیں کہ  ناشتہ کیسا ہونا  چاہیے؟

ناشتے کے مثبت اثرات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کرنے کے لئے بیکری کی خمیر والی اور سفید آٹے کی مصنوعات سے پرہیز کریں۔ اس کی جگہ بہترین ناشتے کے لئے ہول ویٹ روٹی، پنیر، انڈہ، ٹماٹر، کھیرا، زیتون اور اخروٹ جیسی غذاوں کا انتخاب کریں اور انہیں ترجیح دیں۔



متعللقہ خبریں