پاکستان ڈائری - ماہ رمضان کی آمد

یہ وہ مہینہ اپنے ساتھ بہت سی رحمتیں برکتیں نیکیاں ساتھ لاتا ہے۔اس لئے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ماہ صیام میں عبادات اور حقوق العباد پر توجہ دیں۔ فرض عبادات کریں اور نفلی عبادات کریں تاکہ ہمیں ثواب ملے

1964079
پاکستان ڈائری - ماہ رمضان کی آمد

پاکستان ڈائری - ماہ رمضان

رمضان شروع ہوچکا ہے یہ وہ مہینہ اپنے ساتھ بہت سی رحمتیں برکتیں نیکیاں ساتھ لاتا ہے۔اس لئے ہمیں یہ کوشش کرنی چاہیے کہ ہم ماہ صیام میں عبادات اور حقوق العباد پر توجہ دیں۔ فرض عبادات کریں اور نفلی عبادات کریں تاکہ ہمیں ثواب ملے۔ خود صبر کریں اور روزے میں اپنے نفس کو قابو کریں۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کی مدد کریں۔

 ماہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت دوسرا مغفرت اور تیسرہ عشرہ جنہم کی آگ کے نجات کا باعث بنے گا۔اس کی طاق راتوں میں لیلتہ القدر ایک ایسی رات ہے جو ہزار راتوں سے بہتر ہےاس لئے اس کی ہر ساعت قیمتی ہے عبادت کریں نیک کام کریں تاکہ اپنے لئے دنیا اور آخرت دونوں میں بھلائیاں کماسکیں۔

سورت البقرہ میں اللہ تعالی فرماتے ہیں کہ اے ایمان والو تم پر روزے فرض کے گئے جس طرح تم سے پہلی امتوں پر بھی فرض کے گئے تاکہ تم میں تقوی پیدا ہو۔ مسلمان اس ماہ روزے رکھتے ہیں اور عبادت میں مشغول رہتے ہیں اس ماہ میں ختم القران اور تراویح کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ہمیں اس ماہ مبارک میں عبادت زیادہ کرنی ہے، اپنے نفس پر قابو پانا ہے،صبر اور شکر کرنا ہے ،قرآن پاک کی تلاوت کرنی ہے اسکا ترجمہ پڑھنا بہت ضروری ہے۔زکوت اور صدقات کا اہتمام کریں۔ روزے داروں کی سحری اور افطاری کروائیں۔اپنے گناہوں کی معافی مانگیں اور کثرت سے توبہ استغفار کریں۔

 روزہ رکھنے سے انسان جنہم کی آگ سے محفوظ رہے گا۔روزہ کی حالت میں انسان خود کو گناہ سے بچاتا ہے اس طرح وہ نیکیوں کی طرف راغب ہوتا ہے۔اس ماہ میں حقوق العباد لوگوں کی مدد کرنا بہت ضروری ہے ۔غریب افراد کی مدد کریں اور روزہ داروں کو افطار اور سحر کے لئے راشن خرید کر دیں۔متوسط طبقہ اور مستحق لوگ کبھی بھی ہاتھ نہیں پھیلاتے انکو خود پہچان کر انکی مدد کریں۔اس کے ساتھ ساتھ جب گھر میں سحری افطاری تیار ہو تو ہمسائیوں میں بھی ضرور بھجوائیں۔ اس کے ساتھ گلی میں ڈیوٹی دیتے گارڈز اور دیگر عملے کو بھی گھر کی بنی ہوئی افطار دیں۔افطاری کے سامان کو ڈبوں میں پیک کریں اور سڑکوں ہسپتالوں اور بازاروں کے پاس عوام میں بانٹ دیں۔دستر خوان کا بھی اہتمام کیا جاسکتا ہے۔

اس کے ساتھ تاجروں کا بھی یہ فرض بنتا ہے کہ وہ ان چیزوں کے دام نہیں بڑھائیں جو سحر اور افطار میں استعمال ہوتی ہیں کوشش کریں کہ اشیا ضروریہ مفت غریب روزہ داروں میں تقسیم کی جائیں۔

اس ماہ مبارک کی ہر گھڑی قیمتی ہے۔اس میں جتنی نیکیاں کی جائیں کم ہیں اور جتنی عبادت کی جائے اتنا بہتر ہے کیونکہ اسکا ثواب دگنا ہے۔روزہ اسلام کا تیسرا رکن ہے جو ہجرت کے دوسرے سال میں مسلمانوں پر فرض کیا گیا تھا۔ جنت کا ایک دروازہ ہے ریان اس میں صرف وہ لوگ جاسکیں گے جو روزہ رکھتے ہیں۔ ایک دوسرے کو معاف کردیں۔غریب رشتہ داروں کی مالی معاونت کریں ۔سحر اور افطار میں اپنی خواتین کا ہاتھ بٹائیں اس سے انکا دل بہت بڑا ہوجائے گا اور گھر کے ماحول پر خوش گوار اثر پڑے گا۔تمام لوگوں کا احترام کریں ، حسن سلوک سے رہیں ۔ زکوت اور صدقات دیں۔اللہ تعالی ہماری عبادات اور نیکیوں کو قبول کرے آمین ۔

 



متعللقہ خبریں