چشمہ شفاء۔23

آج ہم آپ کے ساتھ صحت سے متعلقہ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے گاجر اور اس کے فوائد

1942333
چشمہ شفاء۔23

ڈاکٹر مہمت اُچار کے طبّی مشوروں پر مبنی پروگرام چشمہ  شفاء کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہیں۔

 

آج ہم آپ کے ساتھ صحت سے متعلقہ جس موضوع پر بات کریں گے وہ ہے گاجر اور اس کے فوائد۔

گاجر کو خاص طور پر وٹامن اے کے حوالے سے اہم قبول کیا جاتا ہے اس کے علاوہ اس سبزی میں وٹامن سی، وٹامن کے اور وٹامن ای بھی پائے جاتے ہیں۔

تو آئیے دیکھتے ہیں کہ اس کے فوائد کیا ہے۔

 

1۔ آنکھوں کی صحت

گاجر کی جس خوبی کو سب سے زیادہ جانا جاتا ہے وہ اس کا آنکھوں  کے لئے مفید ہونا ہے۔ بڑھت ہوئی عمر کی وجہ سے پیدا ہونے والی زرد نقطوں کی بیماری کی روک تھام میں گاجر اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اپنے اندر موجود خصائص کے ساتھ یہ سبزی آنکھ کے ریٹینا اور عدسے کی حفاظت کرتی اور آنکھ کی صحت کو بحال کرتی ہے۔ رات کے اندھے پن اور نظر بند  ہونے جیسے خطرات کے مقابل ڈھال کا کام کرتی ہے۔ خاص طور پر وٹامن اے کی کمی والے بچوں کو اندھے پن سے بچانے کے لئے نہایت مفید سبزی ہے۔

 

2۔ لمبے بال

گاجر اپنے اندر موجود اے اور سی وٹامنوں، پوٹاشیئم اور اینٹی آکسیڈنٹ  کے ساتھ بالوں کو صحت مند بناتی ہے۔ روز مرّہ خوراک میں  گاجر کا استعمال بالوں کو رونق  بخشتا ہے۔

 

3۔ قوت مدافعت

گاجر وٹامن اے  اور وٹامن سی کے ساتھ ہماری قوت مدافعت کو بھی تقویت دیتی ہے کیونکہ وٹامن اے  ،قوت مدافعت  کے لئے نہایت اہمیت کے حامل، خون کے سفید خلیات کے ساتھ معاونت کرتے ہیں ۔ اسی طرح گاجر میں شامل وٹامن سی بھی قوت مدافعت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

 

4۔صحت مند جلد

گاجر میں شامل 'بِیٹا ۔کیروٹین'  جلد کو سورج کی شعاعوں  سے پہنچنے والے نقصان سے بچاتے ہیں۔ گاجر، جلد پر پھوڑے پھنسیوں، ایگزیما اور جلد جھڑنے جیسی بیماریوں کے علاج میں بھی مدد دیتی ہے۔ اپنے اندر موجود کیروٹین کی بدولت گاجر جلد کے زخموں اور زخموں کے نشانات کو دُور کرنے میں مدد دیتی ہے۔

 

5۔ ذہنی صحت

گاجر میں موجود بعض عناصر ذہنی صحت کے حوالے سے نہایت اہم ہیں۔ یہ سبزی حافظے کو بھی مضبوط بناتی ہے۔

 

6۔ قلبی صحت

گاجر قلبی شریانوں کی بیماریوں اور ہائپر ٹینشن  کے مقابل ڈھال کا کام کرتی ہے۔ کولیسٹرول کو کم کرتی  اور اپنے اندر موجود پوٹاشیئم کی مدد سے جسم سےسوڈیئم کی فاضل مقدار کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔

 

7۔نظام ہضم کی صحت

گاجر اپنی پوسے کی مقدار کے ساتھ انتڑیوں میں دوست بیکٹیریا کی پرورش کرتی اور  نظام ہضم کو صحت مند بناتی ہے۔ کینسر سے بچانے والے پوسے کی حامل ہونے کی وجہ سے انتڑیوں کو مستقل فعال رکھ کے ان کی صحت کو بحال کرتی ہے۔ یہاں ہم آپ کو یہ بتاتے چلیں کہ کچی گاجر کے فوائد پکی ہوئی گاجر کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ ہیں کیونکہ پکنے کے بعد اس کے پوسے کی مقدار میں معمولی ہی کیوں نہ ہو کمی آ جاتی ہے۔ یہ سبزی جگر اور پِتّے کو بھی صحت مند رکھتی ہے۔

 

8۔خون کی شوگر

عام طور پر گاجر کو دیگر سبزیوں کے مقابلے میں زیادہ شکر کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ لیکن گاجر میٹھی ہونے کے باوجود شوگر کی بیماری میں مفید ثابت ہوتی ہے۔ اسے بطور صحت مند اشتہا آور کے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ حتّی کہ شوگر کے مریضوں کے لئے  کچی گاجر پکی ہوئی گاجر کے مقابلے میں کم خطرے والی ہے۔ گاجر خون میں شکر کو توازن میں رکھتی اور پوسے کی مقدار کے ساتھ شوگر کے مریضوں کے لئے مفید خیال کی جاتی ہے۔

 

9۔وزن میں کمی

گاجر جیسی کم کیلوری، زیادہ پوسے اور زیادہ پانی والی سبزیاں بھرے پن کی حِس بیدار کرتی اور وزن گھٹانے میں نہایت معاون ثابت ہوتی ہیں۔ گاجر کھا کر آپ جلد پیٹ بھرا ہوا محسوس کرتے ہیں۔

 

10۔کینسر  میں مفید

اینٹی آکسیڈنٹ سے مالا مال سبزی گاجر، کینسر کے خلیات  کے ساتھ جنگ میں بھی مفید ثابت ہوتی ہے۔

 

11۔ حمل میں مفید

دوران حمل گاجر کا استعمال نہایت اہمیت کا حامل ہے  کیونکہ یہ سبزی بیٹا۔کیروٹین اور وٹامنوں کی وافر مقدار رکھتی ہے۔ کیلشیئم کے حوالے سے بھی حاملہ خواتین کا گاجر استعمال کرنا مفید ثابت ہوتا ہے۔ حمل میں عام طور پر گاجر کے جوس کے فوائد کا ذکر کیا جاتا ہے لیکن ہمیشہ گاجر کا جوس ہی نہیں کچی گاجر بھی استعمال کی جانی چاہیے۔ یہ نہ صرف وٹامن اے  کے حصول میں مدد دیتی ہے بلکہ ماں کے دودھ کو بھی معیاری بناتی ہے۔ اس کے علاوہ دوران حمل شوگر  کو بھی توازن میں رکھتی ہے۔ گاجر حاملہ خواتین میں  پٹھوں کی اینٹھن اور قبض کی شکایت کو بھی دُور کرتی ہے۔

 

۔۔۔ تو آئیے اب دیکھتے ہیں کہ گاجر کو کیسے استعمال کیا جانا چاہیے؟

دن بھر میں درمیانے سائز کی ایک یا دو گاجروں کا استعمال کافی ہے۔

یہ ایسی سبزی ہے کہ جس کے فوائد پکنے کی صورت میں تبدیل ہو جاتے ہیں یعنی کچی حالت میں اس میں وٹامن سی کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اور پکنے کے بعد بیٹا۔کیروٹین کی مقدار میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو کچی گاجر کو ترجیح دیں کیونکہ پکنے کے بعد اس کا پانی اور پوسا ختم ہو جاتا ہے۔

اگر آپ گاجر کو پکانا چاہتے ہیں تو ابالنے یا پھر تلنے کی بجائے بھاپ میں پکانے کو ترجیح دیں۔ اس طرح وٹامن اور معدنیات  ضائع ہونے سے بچ جائیں گے۔ گاجر کے استعمال کا سب سے صحتمند طریقہ  یہ ہے کہ اسے یا کچا کھایا جائے یا پھر بھاپ میں پکا کر۔ 4319



متعللقہ خبریں