ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات04

"کچے کوفتے"

1880452
ترک جغرافیائی مسجل مصنوعات04

ترکیہ کے جنوب مشرقی اناطولیہ میں واقع اور "شہر انبیاء" کے نام سے جانا جاتا ہےشانلی عرفا اپنے کچے کوفتے کے لیے بھی مشہور ہے۔ کچے کوفتے کو ترکی کی جغرافیائی طور پر مسجل مصنوعات میں 2006 میں شانلی عرفاایوان صنعت و تجارت کی درخواست پر شامل کیا گیا تھاکچےکوفتے ایک کھانا ہے جسے تانبے کے ایک خاص پرات میں ہاتھ سے گوندھ کر بنایا جاتا ہے۔ سب سے پہلے، شہر کے لیے مخصوص خشک کالی مرچ، باریک کٹی ہوئی پیاز، نمک، خشک دار چینی، کالی مرچ اور لونگ کو تانبے کی  پرات میں گوندھ لیں۔ اس کے بعد اس  آمیزے میں  پتلے گوشت کو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ملا کر آدھا گلاس ٹھنڈے پانی سے گوندھا جاتا ہے۔

دریں اثنا، برتن  میں کوفتے کے لیے باریک بلگور کو تھوڑا تھوڑا کرکے ملایا جاتا ہے۔ گوندھنے کے عمل کے بعد، جس میں تقریباً 15 منٹ لگتے ہیں، تھوڑی مقدار میں پانی اور گھریلو  ٹماٹر کامعجون شامل کیا جاتا ہے۔ اس بات کو یقینی بنانے کے بعد کہ مرکب کا کچا پن گزر چکا ہے، اسے چکھ کر ٹھنڈے پانی یا برف سے نرم کیا جاتا ہے۔ آخر میں، باریک کٹی ہوئی ہری پیاز اور اجمودا شامل کیا جاتا ہے، اور اس مرکب کو تھوڑی دیر کے لیے گوندھا جاتا ہے اور پھر گوشت کے ساتھ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں پلیٹوں میں پیش کیا جاتا ہے۔ بھیڑ کے دہی سے بنی ٹھنڈی چھاچھ    کچے کوفتوں کے ساتھ مشروب کے طور پر ترجیح دی جاتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں