کیا آپ جانتے ہیں۔50

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کہ سات عجوبوں میں شامل 'آرتمیس عبادتگاہ' ترکی کے تاریخی شہر ایفیس میں واقع ہے؟

1867795
کیا آپ جانتے ہیں۔50

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کہ سات عجوبوں میں شامل 'آرتمیس عبادتگاہ' ترکی کے تاریخی شہر ایفیس میں واقع ہے؟

 

ضلع ازمیر کی تحصیل سلجوق کی سرحدوں میں واقع تاریخی شہر ایفس دنیا کی ابتدائی آبادیوں میں سے ایک ہے۔ اس کی تاریخ 8000 قبل مسیح تک جاتی ہے۔ اہم تجارتی راستوں پر واقع ہونے کی وجہ سے یہ شہر تاریخ بھر میں مختلف تہذیبوں کی میزبانی کرتا رہا ہے۔ اس شہر نے ہیلینسکی،   رومی، بازنطینی اور عثمانی ادوار دیکھے اور صدیوں تک اسے سکونت، سیاست اور تجارت  کے مرکز  کی حیثیت حاصل رہی۔

 

اپنی شاندار طرزِ تعمیر کے ساتھ تاریخ کی بڑی ترین عبادگاہوں اور دنیا کے سات عجوبوں  میں شامل  'آرتمیس عبادتگاہ  'کا شمار ایفیس تاریخی شہر کی علامتوں میں ہوتا ہے۔ اس عبادتگاہ کی تعمیر 550 قبل مسیح  میں مکمل ہوئی اور 400 عیسوی میں لگنے والی آگ میں آرتمیس عبادتگاہ کا ایک بڑا حصہ جل گیا۔ اس وقت عبادتگاہ سے باقی بچنے والے صرف سنگِ مرمر کے ستون ہیں۔

 

ایفیس تاریخی شہر 125 سالہ ماضی کے ساتھ سالانہ اوسطاً 1،5 ملین سیاحوں کی میزبانی کرتا ہے۔ شہر تاحال مکمل شکل میں منظر عام پر نہیں آیا۔ جیسے جیسے کھدائی ہو رہی ہے ایفیس اناطولیہ آرکیالوجی میں نئے پہلووں کا اضافہ کر رہا ہے۔ 2015 سے یہ شہر یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔  



متعللقہ خبریں