کیا آپ جانتے ہیں۔49

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے طویل ترین ساحلوں میں سے ایک ترکی میں پایا جاتا ہے؟

1864997
کیا آپ جانتے ہیں۔49

کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا کے طویل ترین ساحلوں میں سے ایک ترکی میں پایا جاتا ہے؟

 

ترکی کے جنوب میں ضلع حطائے کی حدود میں واقع سامان داع ساحل اپنی 14 کلو میٹر طوالت کے ساتھ دنیا کے طویل ترین ساحلوں میں شمار ہوتا ہے۔ سامان داع ساحل ترکی کا بھی سب سے لمبا ساحل ہے۔ یہ ساحل ایک عوامی بیچ بھی ہے۔  اس مقام پر بعض موسموں میں  بحری موجیں کافی شدید اور بلند ہونے کے باوجود ساحل خاص طور پر موسمِ خزاں میں بہت پُر سکون دکھائی دیتا ہے۔

 

سامان داع بیچ کے قریب واقع تیتوس ٹنل بھی قابل دید مقام  ہے۔ سلطنت روم کے دور میں اور 1 عیسوی میں بنائی گئی یہ سرنگ انسانی ہاتھ سے بنائی گئی پہلی طویل ترین سرنگ قبول کی جاتی ہے۔ سُرنگ کو پہاڑ کھود کر بنایا گیا ہے۔ سرنگ کی لمبائی 1380 میٹر، بلندی 7 میٹر اور چوڑائی 6 میٹر ہے۔ سرنگ بنانے کا مقصد بندرگاہ  کو پہاڑ سے آنے والے پانی سے محفوظ رکھنا تھا۔ سُرنگ کے سمندر کی طرف  کے داخلی حصے کے قریب بیشک لی غار  ہے جس میں بہت سی چٹانی قبریں ہیں اور اس سے ذرا آگے ایک اہم تاریخی بندرگاہ والے شہر  سیلوکیا پیریا  کے آثار ہیں۔

 

سامان داع ساحلوں کی ایک اور اہم خصوصیت یہ ہے کہ یہ دنیا کے ان چند گنے چُنے ساحلوں میں سے ایک ہے جہاں چیلونیا میداس اور کاریٹا کاریٹا کچھوے انڈے دیتے ہیں۔ یاد رہے کہ کچھووں کی یہ نسلیں ختم ہونے کے قریب ہیں۔



متعللقہ خبریں