کیا آپ کو معلوم ہے۔45

کیا آپ جانتے ہیں کہ ترکی ٹماٹر کی بھاری پیداوار کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے؟

1852767
کیا آپ کو معلوم ہے۔45

کیا آپ جانتے ہیں کہ ترکی ٹماٹر کی بھاری پیداوار کے اعتبار سے دنیا میں چوتھے نمبر پر ہے؟

 

دنیا  بھر کی طرح ترکی میں بھی ٹماٹر سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی زرعی مصنوعات میں سے ایک ہے۔ یہاں تک کہ ترک دستر خوان میں ٹماٹر  ایسے لوازمات میں سے ایک ہے کہ جن کے بغیر کھانے کا تصور ناممکن ہے۔

 

ٹماٹر کا اصل وطن وسطی اور جنوبی امریکہ ہے۔ یہ سبزی 16 ویں صدی میں میکسیکو سے یورپ بھر میں پھیلی۔ بحیرہ روم اور مشرقِ وسطی   کے ممالک میں ٹماٹر کی مقبولیت میں ترک تاجروں نے نہایت اہم کردار ادا کیا۔

 

وٹامن اے، ای ، سی   اور پوٹاشئیم سمیت متعدد معدنیات، لیکوپین، کیروٹین اور فلاونائڈرز کے ساتھ یہ سبزی بہت سی بیماریوں سے بچاتی ہے۔ یہ تو معلوم نہیں کہ دنیا میں ٹماٹر کی کتنی اقسام پائی جاتی ہیں لیکن ترکی میں ٹماٹر کی مختلف اقسام کی پیداوار میں مستقل اضافہ کیا جا رہا ہے۔ ترکی میں کھیتوں میں روایتی طریقے سے، فارم ہاوسوں میں اور بیل کی شکل میں تازہ اور پیسٹ کی شکل میں،  ٹن پیک اور چٹنی کی شکل میں ٹماٹر اور ٹماٹر کی مصنوعات  کی ایک وسیع منڈی موجود ہے۔

 

ٹماٹر کی پیداوار کے اعتبار سے دنیا بھر میں چوتھا بڑا ملک 'ترکی'، تازہ ٹماٹر کی برآمد  کے حوالے سے دنیا میں پانچویں اور ٹماٹر پیسٹ کی برآمد کے اعتبار سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔  ترکی آنے والے سیاح یہاں کے بیسیوں اقسام کے ٹماٹروں کے ذائقے کی ستائش کرتے نہیں تھکتے



متعللقہ خبریں